سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے جب دو رکعت پڑھ لیتے تو اگر کوئی ضرورت پیش آتی تو آپ مجھ سے گفتگو کر لیتے ورنہ بنا کلام کئے ہی نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 1483) اس حدیث سے سنتوں کے بعد جماعت سے پہلے وقتِ ضرورت کلام کرنا ثابت ہوا، نیز یہ کہ فجر کی یہ سنتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں ہی ادا فرمایا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1486]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 743]، [أبوداؤد 1340]، [نسائي 1755]، [ابن ابي شيبه 249/2]، [الحميدي 175]