10. باب مَا يُقَالُ عَنْدَ الأَذَانِ:
10. اذان کے بعد کیا کہنا چاہئے؟
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم موذن کی آواز سنو تو جو وہ کہتا ہے ویسے ہی تم کہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1237]»
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 611]، [مسلم 383 وأصحاب السنن] و [ابن خزيمة 411]، [أبويعلي 1189]، [ابن حبان 1686]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح