سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم مسجد میں حالت جنابت میں چلتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1202 سے 1207) ان آثار سے جنبی کے مسجد سے گذرنے کا ثبوت ہے، نیز یہ روایت «لَا أُحِلُّ الْمَسْجِدَ لِجُنُبٍ وَلَا حَائِضٍ» متکلم فیہ ہے۔ البتہ ان کا مسجد میں بیٹھنا درست نہیں۔ واللہ علم۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن أبي ليلى، [مكتبه الشامله نمبر: 1212]» یہ قول ضعیف ہے، محمد بن ابی لیلی اس روایت میں ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 146/1]، [بيهقي 443/2]، [الدر المنثور 166/2]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف محمد بن أبي ليلى