سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی سے فرمایا: بالوں کو جڑوں تک سیراب کرو، اس میں آگ داخل نہ کرو۔ منصور نے کہا: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی اس سے مراد جنابت ہے (یعنی غسل جنابت کے وقت بال اچھی طرح دھو لو)۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1197]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 74/1]، [عبدالرزاق 1053]، [بيهقي 180/1] و [تهذيب الآثار مسند على رضي الله عنه 434، 436]