115. باب اغْتِسَالِ الْحَائِضِ إِذَا وَجَبَ الْغُسْلُ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ تَحِيضَ:
115. جنبی عورت کا حیض شروع ہونے سے پہلے غسل کرنے کا بیان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے حائضہ اور جنبیہ عورت کے (غسل کے) بارے میں مروی ہے کہ وہ دونوں سر پر پانی ڈالیں گی، اور بال نہیں کھولیں گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 1191]»
اس روایت کی سند بھی حسبِ سابق ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 74/1]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف