الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر

الادب المفرد
كتاب الأقوال
341. بَابُ الْهَدْيِ وَالسَّمْتِ الْحَسَنِ
341. اچھی عادتیں اور عمدہ اخلاق کا بیان
حدیث نمبر: 791
Save to word اعراب
حدثنا فروة، قال‏:‏ حدثنا عبيدة بن حميد، عن قابوس، عن ابيه، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ الهدي الصالح، والسمت الصالح، والاقتصاد، جزء من خمسة وعشرين جزءا من النبوة‏.‏
حدثنا احمد بن يونس، قال: حدثنا زهير، قال: حدثنا قابوس، ان اباه حدثه، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ”إن الهدي الصالح، والسمت الصالح، والاقتصاد، جزء من سبعين جزءا من النبوة.“
حَدَّثَنَا فَرْوَةُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ قَابُوسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ الْهَدْيُ الصَّالِحُ، وَالسَّمْتُ الصَّالِحُ، وَالِاقْتِصَادُ، جُزْءٌ مِنْ خَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ‏.‏
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَابُوسُ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِنَّ الْهَدْيَ الصَّالِحَ، وَالسَّمْتَ الصَّالِحَ، وَالاقْتِصَادَ، جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ.“
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک سیرت اور اچھی عادت، نیز میانہ روی نبوت کے پچیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
ایک دوسری سند سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک سیرت، اچھی عادت اور خرچ کرنے میں میانہ روی نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔

تخریج الحدیث: «حسن بلفظ جزء من خمسة وعشرين جزءا (قال الشيخ الألباني): ضعيف: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4776 - انظر صحيح الجامع الصغير: 401/1 - تقدم تخريجه برقم: 468»

قال الشيخ الألباني: حسن بلفظ جزء من خمسة وعشرين جزءا (قال الشيخ الألباني): ضعيف

الادب المفرد کی حدیث نمبر 791 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 791  
فوائد ومسائل:
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ یہ خصال اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کو عطا کی ہیں، لہٰذا ان کو اختیار کرکے انبیاء کی اقتدا کرو۔ اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ نبوت کے مختلف اجزاء ہوتے ہیں اور جو ان کو اختیار کرلے اس میں نبوت آجاتی ہے۔ یاد رہے کہ نبوت کسبی نہیں ہے۔ بعض نے یہ معنی بھی کیے ہیں کہ جن میں یہ صفات پیدا ہو جائیں انہیں لوگوں کے ہاں عزت اور توقیر ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس تقویٰ سے نوازتا ہے جس سے وہ اپنے انبیاء کو نوازتا ہے اور لوگ انبیاء کی طرح ان کی تکریم کرتے ہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 791   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.