الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1165
فوائد ومسائل: اس روایت کی سند ضعیف ہے اس میں موسیٰ بن دھقان راوی ضعیف ہے۔ تاہم مردوں کے لیے سرخ دھاری دار لباس پہننا جائز ہے بشرطیکہ وہ عورتوں کے مشابہ نہ ہو۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1165
وعن ابيه، عن عمران بن مسلم، قال: رايت انسا جالسا على سرير واضعا إحدى رجليه على الاخرى.وَعَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا جَالِسًا عَلَى سَرِيرٍ وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى.
عمران بن مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ تخت پر تشریف فرما تھے جبکہ آپ نے ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه ابن أبى شيبة: 25515 و ابن سعد فى الطبقات: 23/7»