عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ابغض الحلال إلى الله الطلاق» رواه ابو داود وابن ماجه وصححه الحاكم ورجح ابو حاتم إرساله.عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أبغض الحلال إلى الله الطلاق» رواه أبو داود وابن ماجه وصححه الحاكم ورجح أبو حاتم إرساله.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”حلال چیزوں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ بری چیز طلاق ہے۔“ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اس کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔
हज़रत इब्न उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “हलाल चीजों में से अल्लाह तआला के नज़दीक सब से ज़्यादा बुरी चीज़ तलाक़ है।” इसे अबू दाऊद और इब्न माजा ने रिवायत किया है और हाकिम ने इसे सहीह ठहराया है और अबु हातिम ने इस के मुरसल होने को तरजीह दी है।
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطلاق، باب في كراهية الطلاق، حديث:2178، وابن ماجه، الطلاق، حديث:2018، وانظر علل الحديث لابن أبي حاتم:1 /431.»
Narrated Ibn 'Umar (RA):
Allah's Messenger (ﷺ) said: "The lawful thing which Allah hates most is divorce." [Reported by Abu Dawud and Ibn Majah, al-Hakim graded it Sahih (authentic), while Abu Hatim held the stronger view is that it is Mursal (missing link after the Tabi'i)].
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 915
تخریج: «أخرجه أبوداود، الطلاق، باب في كراهية الطلاق، حديث:2178، وابن ماجه، الطلاق، حديث:2018، وانظر علل الحديث لابن أبي حاتم:1 /431.»
تشریح: 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تمام اشیاء عنداللہ پسندیدہ نہیں۔ بعض چیزیں باوجود حلال ہونے کے بھی ایسی ہیں جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں۔ انھی میں سے ایک طلاق ہے۔ طلاق حلال ہے مگر اس لیے کہ بسا اوقات انسان مجبور ہوتا ہے اور مصلحت اسی کا تقاضا کرتی ہے کہ طلاق واقع ہو جائے۔ 2. بری اور ناپسندیدہ اس وجہ سے ہے کہ اس کی وجہ سے باہمی نفرت اور بسا اوقات دیرینہ عداوت پیدا ہو جاتی ہے جو شیطان کی خوشی اور مسرت کا باعث ہوتی ہے۔ چونکہ عموماً اس سے نہ ثواب ملتا ہے اور نہ قرب الٰہی ہی حاصل ہوتا ہے‘ اس لیے حتی الوسع اس سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔ 3. احوال و ظروف کی بنا پر اس کی مختلف قسمیں ہیں‘ کبھی مستحب و جائز اور کبھی مکروہ و حرام بھی ہوتی ہے۔ تفصیل شروح احادیث اور کتب فقہ میں دیکھی جا سکتی ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 915
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2178
´طلاق کے مکروہ ہونے کا بیان۔` عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز طلاق ہے۔“[سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2178]
فوائد ومسائل: امام حاکم نے اس کو صحیح کہا ہے اور امام ذہبی نے بھی ان کی توثیق کی ہے۔ (مستدرك حاکم، الطلاق، حدیث:2794) مگر ابو حاتم دار قطنی اور بیہقی نے اس کا مرسل ہونا راجع کہا ہے۔ شیخ البانی ؒ نے بھی غالباً اسی دجہ سے ان دونوں روایات کو ضعیف سنن ابی میں درج کیا ہے۔
2۔ اور کراہت سے مراد ان اسباب کی کراہت ہے جن کی دجہ سے طلاق ہو۔ علامہ خطانی کہتے ہیں کہ نفس طلاق کو اللہ تعالی نے مباح کیا ہے اور ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج کو طلاق دی تھی پھر رجوع کیا تھا۔ (سنن أبي داود، الطلاق، حديث::٢٢٨٣ّ، مستدرك حاكم، الطلاق، حديث:٢٧٩٢) ایسے ہی ابن عمر کی ایک بیوی تھی انہیں ان سے بہت الفت تھی مگر حضرت عمر کو ان کا ان کے ساتھ رہنا پسند نہ تھا۔ انہوں نے اس کی شکایت رسول اللہ ﷺ سے کردی تو آپ نے ان کو بلایا اور کہا: عبداللہ اپنی بیوی کو طلاق دے دو چنانچہ انہوں نے طلاق دے دی۔ (جامع الترمذي، الطلاق والعان، حديث;١١٨٩) اور یہ نہیں ہوسکتا کہ رسول اللہ ﷺ کوئی ایسا حکم ارشاد فرمائیں جو اللہ تعالی کے ہاں مکروہ ہو۔ طلاق کی مختلف صورتیں: 1۔ طلاق سنی: اس کی دو صورتیں ہیں۔ (الف) طلاق احسن: انسان بیوی کو حالت طہر میں قبل از جماع ایک طلاق دے پھر اسے چھوڑدے حتی کہ اس کی عدت مکمل ہوجائے۔ یا عدت گزرنے سے پہلے رجوع کرلے۔ (ب) طلاق حسن۔ ایسے طہر میں طلاق دے جس میں جماع نہ کیا ہو پھر دوسرے طہر میں دوسری طلاق اور تیسرے طہر میں تیسری طلاق دے۔
2۔ طلاق بدعی: ایک لفظ یا جملے میں متعدد طلاقیں دے یا متعدد جملے استعمال کرکے متعدد طلاقیں دے مگر ایک ہی طہر میں دے یا ایسے طہر میں طلاق دے جس میں مباشرت کی ہو۔ 3۔ طلاق رجعی: پہلی مرتبہ اور دوسری مرتبہ طلاق رجعی ہوتی ہے۔ یعنی ان میں عدت کے دوران میں شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہوتا ہے۔
4۔ (الف) طلاق بائن: (بینونہء صغری) یعنی ایک طلاق دے پھر خاموش رہےحتی کہ عدت پوری ہوجائے۔ اب عورت بائن ہوگئی جس سے چاہے نکاح کرسکتی ہے۔ پہلا شوہر بھی اس کی منظوری اور اجازت سے نکاح کرسکتا ہے۔ اس صورت میں بعد از عدت نیا عقد نئے حق مہر سے ہوسکتا ہے۔ (ب) طلاق بائن (بینونہ کبری) مختلف اوقات یا مختلف مجالس میں تین طلاقیں پوری کردے حتی کہ شوہر کو رجوع کا حق باقی نہ رہے ایسی صورت میں وہ عورت کسی اور سے (باقاعدہ آباد رہنے کی نیت سے) نکاح کرے اس سے فی الواقع مباشرت ہو اور پھر اتفاقیہ طلاق یا خاوند کی موت کے سبب وہ عورت وہاں سے فارغ ہوجائے تو پہلے شوہر سے نکاح کرسکتی ہے۔
5۔ طلاق صریح: واضح اور صریح الفاظ سے طلاق دینا۔
6۔ طلاق کنایہ: ایسے الفاظ سے طلاق دینا جو طلاق اور غیر طلاق دونوں معانی کے متحمل ہوں۔ ایسے میں شوہر کی نیت کا اعتبار ہوتا ہے۔
7۔ طلاق منجز: صریح اور واضح طلاق جو فوراً نافذ ہوجاتی ہے۔
8۔ طلاق معلق: کسی قول وفعل کے ساتھ مشروط کرکے طلاق دینا مثلاً اگر ایسا ہوا تو طلاق وغیرہ۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2178