بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
نکاح کے مسائل کا بیان
निकाह के नियम
8. باب الطلاق
8. طلاق کا بیان
८. “ तलाक़ के नियम ”
حدیث نمبر: 917
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن ابن عباس رضى الله عنهما قال: كان الطلاق على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وابي بكر وسنتين من خلافة عمر طلاق الثلاث واحدة فقال عمر: إن الناس قد استعجلوا في امر كانت لهم فيه اناة فلو امضيناه عليهم فامضاه عليهم. رواه مسلم.وعن ابن عباس رضى الله عنهما قال: كان الطلاق على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وأبي بكر وسنتين من خلافة عمر طلاق الثلاث واحدة فقال عمر: إن الناس قد استعجلوا في أمر كانت لهم فيه أناة فلو أمضيناه عليهم فأمضاه عليهم. رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عہدرسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اور دور خلافت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ابتدائی دو سال تک تین طلاقیں، ایک ہی طلاق شمار ہوتی تھیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگوں نے ایسے معاملے میں جلدی کی جس میں ان کے لیے سہولت دی گئی تھی، پس چاہیئے کہ ہم اس کو نافذ کر دیں۔ لہذا آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو ان پر جاری کر دیا۔ (مسلم)
हज़रत इब्न अब्बास रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के समय में और हज़रत अबु बकर रज़ि अल्लाहु अन्ह और हज़रत उमर रज़ि अल्लाहु अन्ह की ख़िलाफ़त के पहले दो साल तक तीन तलाकें, एक ही तलाक़ गिनी जाती थीं। हज़रत उमर रज़ि अल्लाहु अन्ह ने कहा कि लोगों ने ऐसे मामले में जल्दी की जिस में उन को सुविधा दी गई थी, बस चाहिए कि हम इस को लागू कर दें । इसलिए आप रज़ि अल्लाहु अन्ह ने इस को उन पर लागू कर दिया। (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الطلاق، باب طلاق الثلاث، حديث:1472.»

Narrated Ibn 'Abbas (RA): In the time of Allah's Messenger (ﷺ), Abu Bakr (RA) and the first two years of the caliphate of 'Umar (RA), the three pronouncements of divorce were regarded as one divorce. So 'Umar said, "People have made haste in an affair which they are required to take slowly. What if we execute it on them." So, he executed it on them. [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 917 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 917  
تخریج:
«أخرجه مسلم، الطلاق، باب طلاق الثلاث، حديث:1472.»
تشریح:
یہ روایت دلیل ہے کہ یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی تنہا اپنی رائے تھی جبکہ حدیث اس پر دلالت کر رہی ہے کہ تین طلاقیں اکٹھی دی جائیں تو ایک ہی واقع ہوتی ہے۔
اس مسئلے میں علماء کے چار قول ہیں۔
جمہور‘جس میں ائمۂ اربعہ اور ان کے متبعین بھی شامل ہیں‘ کی رائے یہ ہے کہ اکٹھی دی گئی تین طلاقیں‘ تین ہی واقع ہوں گی اور خاوند کے لیے رجوع کا موقع اب باقی نہیں رہے گا۔
اور ایک گروہ کی رائے یہ ہے کہ ایک ہی وقت و مجلس میں اکٹھی تین طلاقیں دینے سے ایک رجعی طلاق واقع ہو گی۔
عہد نبوی اور خلافت صدیقی میں یہی حکم نافذ و جاری تھا تاآنکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے طور پر اجتہاد کر کے محض لوگوں کو سزا دینے کے لیے تین کو تین ہی نافذ کر دیا۔
ایک مجلس میں تین طلاقیں دینے سے ایک ہی طلاق واقع ہونے کا فتویٰ ابن عباس‘ زبیر بن عوام‘ عبدالرحمن بن عوف‘ علی‘ ابن مسعود رضی اللہ عنہم ‘ عکرمہ‘ طاؤس رحمہما اللہ وغیرہم سے بھی منقول ہے اور بعض مالکی علماء‘ کچھ حنفی علماء اور بعض حنبلی اصحاب نے بھی یہی فتویٰ دیا ہے اور یہی مذہب امام محمد بن اسحق رحمہ اللہ کا ہے۔
مشائخ قرطبہ میں سے محمد بن بقی بن مخلد اور محمد بن عبدالسلام اخشنی جیسے بہت سے حضرات کا یہی موقف ہے۔
فقہا ئے طلیطلہ کی ایک جماعت سے بھی یہی حکایت کیا گیا ہے اور اسی موقف کی تائیدعلامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور ان کے شاگرد رشید علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے کی ہے‘ نیز صحیح اور راجح بھی یہی ہے‘ اس پر یہ حدیث بھی دلالت کرتی ہے اور آگے آنے والی رُکانہ رضی اللہ عنہ کی حدیث بھی اس کی دلیل ہے۔
دورحاضر میں اکثر اسلامی ممالک اسی پر عمل پیرا ہیں۔
اس مسئلے میں تیسرا مذہب یہ بھی ہے کہ مطلقہ سے اگر صحبت ہو چکی ہو تو تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی اور اگر صحبت نہ ہوئی ہو تو ایک ہی واقع ہو گی۔
لیکن اس کے حق میں ایسی کوئی دلیل نہیں جس کی طرف التفات کیا جا سکے۔
اور چوتھا مذہب یہ ہے کہ اکٹھی تین طلاقیں دینے سے ایک بھی واقع نہیں ہو گی‘ اس لیے کہ یہ بدعت اور حرام ہے‘ لہٰذا اس کے ساتھ حکم شرعی کا کوئی تعلق ہی نہیں ہوگا‘ حالانکہ یہ تمام مذاہب سے کمزور ترین مذہب ہے اور باعتبار دلیل کے سب سے بے کار ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ایک مجلس میں تین طلاقیں اور ان کا شرعی حل از حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ ‘ طبع دارالسلام)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 917   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.