تخریج: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب فيمن تزوج ولم يسم صداقًا حتي مات، حديث:2114، والترمذي، النكاح، حديث:1145، والنسائي، النكاح، حديث:3356، وابن ماجه، النكاح، حديث:1891، وأحمد:1 /447.»
تشریح:
یہ حدیث دلیل ہے کہ خاوند کی وفات کی صورت میں عورت مکمل مہر کی حقدار ہے‘ خواہ اس کا تعین شوہر نے نہ کیا ہو اور نہ شوہر نے اس سے مجامعت کی ہو۔
امام احمد اور امام ابوحنیفہ رحمہما اللہ کا یہی مسلک ہے۔
راوئ حدیث:
«حضرت علقمہ رحمہ اللہ» یہ علقمہ بن قیس ابوشبل بن مالک ہیں۔
بنو بکر بن نخع میں سے ہیں۔
حضرت عمر اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے انھوں نے روایت کیا ہے۔
جلیل القدر تابعی ہیں۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی احادیث اور ان کی شاگردی کی وجہ سے مشہور ہوئے۔
یہ اسود نخعی کے چچا ہیں۔
۶۱ ہجری میں فوت ہوئے۔
وضاحت:
«حضرت مَعْقِل بن سِنَان اشجعی رضی اللہ عنہ» ان کی کنیت ابو محمد ہے۔
(معقل کے ”میم“ پر فتحہ اور ”قاف“ کے نیچے کسرہ ہے اور سنان کے ”سین“ کے نیچے کسرہ ہے۔
) مشہور صحابی ہیں۔
فتح مکہ میں شریک تھے۔
کوفہ میں فروکش ہوئے۔
ان کی حدیث کوفیوں میں مشہور ہے۔
حَرَّہ کی لڑائی میں ان کو باندھ کر شہید کیا گیا۔
«حضرت بروع بنت واشِق رضی اللہ عنہا» بروع میں محدثین کے نزدیک
”با
“ کے نیچے کسرہ ہے۔
اور اہل لغت کے نزدیک
”با
“ پر فتحہ ہے اور
”واو
“ پر بھی فتحہ ہے۔
واشق کے
”شین
“ کے نیچے کسرہ ہے مشہور صحابیہ ہیں۔
ان کے خاوند کا نام ہلال بن مُرہ رضی اللہ عنہ تھا۔
جو ان سے خلوت صحیحہ سے پہلے ہی فوت ہوگئے تھے۔