وعن عكرمة عن الحجاج بن عمرو الانصاري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من كسر او عرج فقد حل، وعليه الحج من قابل» قال عكرمة: فسالت ابن عباس وابا هريرة عن ذلك فقالا: صدق. رواه الخمسة وحسنة الترمذي.وعن عكرمة عن الحجاج بن عمرو الأنصاري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من كسر أو عرج فقد حل، وعليه الحج من قابل» قال عكرمة: فسألت ابن عباس وأبا هريرة عن ذلك فقالا: صدق. رواه الخمسة وحسنة الترمذي.
سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ نے حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس کا پاؤں توڑا جائے یا لنگڑا ہو جائے وہ احرام سے باہر آ گیا اب اس پر آئندہ سال حج کرنا لازمی و ضروری ہے۔“ عکرمہ کا بیان ہے کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت کیا تو ان دونوں نے جواب دیا کہ حجاج بن عمرو نے ٹھیک اور سچ کہا ہے۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
हज़रत अकरमा रहम अल्लाह ने हजाज बिन अमरो अंसारी रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत की है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “जिस का पांव तोड़ा जाए या लंगड़ा हो जाए वह एहराम से बाहर आ गया अब उस पर अगले से साल हज्ज करना लाज़मी और ज़रूरी है ।” अकरमा का कहना है कि मैं ने हज़रत इब्न अब्बास रज़ि अल्लाहु अन्हुमा और अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से इस के बारे में पूछा तो उन दोनों ने जवाब दिया कि हजाज बिन अमरो ने ठीक और सच कहा है । इसे पांचों ने रिवायत किया है और त्रिमीज़ी ने इसे हसन ठहराया है ।
'Ikrimah narrated on the authority of Al-Hajjaj bin ’Amro al-Ansari (RAA), that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
"If anyone breaks (a leg) or becomes lame (while he was performing Hajj or 'Umrah) he is released from him Ihram and must perform Hajj the next year.’ ’lkrimah said, ‘l asked Ibn 'Abbas and Abu Hurairah about this statement of Al-Hajjaj and they said that he had spoken the truth. Related by the five Imams. At-Tirmidhi graded it as Hasan.
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 647
647لغوی تشریح: «كسرا» صیغہ مجہول۔ «او عرج»”عین“ اور ”را“ دونوں پر فتحہ ہے۔ پاؤں میں ایسی چوٹ آنا جو پیدائشی نہ ہو۔ جب پیدائشی چوٹ ہو تو اس صورت میں «عرج»، یعنی ”را“ کے کسرہ سے پڑھا جاتا ہے۔ «فقد حلّ» یعنی اس کے لیے احرام ترک کر دینا جائز ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے وطن اور گھر کی طرف لوٹ سکتا ہے۔ «و عليه الحج من قابل» آئندہ سال حج کی قضائی دے گا جبکہ یہ فرض حج ہو لیکن اگر حج نفلی ہو تو پھر کچھ بھی نہیں۔ اس سلسلے میں علامہ یمانی کے کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ مذکورہ بالا تینوں احادیث سے معلوم ہوا کہ محرم، احرام سے تین امور کی وجہ سے نکل سکتا ہے: ➊ احصار کی وجہ سے۔ یہ احصار خواہ کسی بھی مانع کی وجہ سے پیدا ہوا ہو۔ ➋ اس نے شرط کر لی ہو۔ ➌ کسی حادثے کی وجہ سے کوئی ہڈی ٹوٹ گئی یا وہ لنگڑا ہو گیا ہو۔ رہا وہ شخص جس کا حج احصار کے علاوہ کسی دوسری وجہ سے فوت ہو ا ہو۔ اس کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ حج اور عمرے کے لیے جو احرام باندھا تھا اس سے حلال ہو جائے۔ حضرت عمر اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔ اور ایک قول یہ ہے کہ عمرے کے لیے تلبیہ کہے گا اور ازسر نو دوبارہ احرام باندھے گا، پھر جس کا حج فوت ہو جائے اس کے لیے دم دینے میں اختلاف ہے۔ ظاہر بات یہی ہے کہ دم دینا، قربانی کرنا واجب نہیں ہے۔
راوئ حدیث: حضرت عکرمہ رحمہ الله، عکرمہ میں ”عین“ کے نیچے کسرہ ”کاف“ ساکن اور ”را“ کے نیچے کسرہ ہے۔ ابوعبداللہ کنیت ہے۔ مدینہ کے رہنے والے تھے اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام تھے۔ بربر قبیلے سے تھے۔ بڑے علماء میں کا ان کا شمار ہوتا ہے۔ فقہائے مکہ میں سے تھے۔ تابعین کے درمیانے طبقے میں شامل ہیں۔ 107 ہجری میں 80 سال کی عمر پا کر فوت ہوئے۔ بعض نے سن وفات میں اختلاف کیا ہے۔
وضاحت: حضرت حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ، ان کا پورا نام حجاج بن عمرو بن غزیہ انصاری مازنی مدنی ہے۔ شرف صحابیت سے سر فراز ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ صفین میں شامل ہوئے۔ ان سے دو احادیث مروی ہیں۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 647
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1862
´حج سے روک لیے جانے کا بیان۔` حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا، اب اس پر اگلے سال حج ہو گا ۱؎۔“ عکرمہ کہتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا تو ان دونوں نے کہا: انہوں نے سچ کہا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1862]
1862. اردو حاشیہ: آئندہ حج کے لئے آنافرض کی قضا تو فرض ہے۔اگر یہ حج نفل ہوتو بھی راحج یہی ہے کہ دوبارہ آئے اور یہی حکم عمرہ کا ہے۔اور ظاہر ہے کہ یہ احکام استطاعت اوروسائل ہی پر مبنی ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1862