بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
طہارت کے مسائل
पवित्रता के नियम
9. باب التيمم
9. تیمم کا بیان
९. “ तयम्मुम के नियम ”
حدیث نمبر: 115
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن علي رضي الله عنه قال: انكسرت إحدى زندي،‏‏‏‏ فسالت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فامرني ان امسح على الجبائر. رواه ابن ماجه بسند واه جدا.وعن علي رضي الله عنه قال: انكسرت إحدى زندي،‏‏‏‏ فسألت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فأمرني أن أمسح على الجبائر. رواه ابن ماجه بسند واه جدا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میرا گٹ ٹوٹ گیا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وضو کے بارے میں پوچھا (کہ اب میں کیا کروں؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پٹیوں پر مسح کر لیا کرو۔
اسے ابن ماجہ نے نہایت ہی کمزور و ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔
हज़रत अली रज़िअल्लाहुअन्ह ने बयान किया कि मेरा गट्टा टूट गया तो मैं ने रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से वुज़ू के बारे में पूछा (कि अब मैं किया करूँ ?) तो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने कहा “पट्टियों पर मसह कर लिया करो ।”
इसे इब्न माजा ने बेहद कमज़ोर और ज़ईफ़ सनद से रिवायत किया है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الطهارة، باب المسح علي الجبائر، حديث: 657* عمروبن خالد الواسطي كذاب كما قال أحمد وغيره، وقال البخاري: منكر الحديث.»

Narrated `Ali (RAA): One of my forearms was broken. Then I consulted Allah's Messenger (Peace be upon him) and he ordered me to wipe over the bandages. [Reported by Ibn Majah with a very weak chain of narrators].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: موضوع

   سنن ابن ماجه657حسين بن عليانكسرت إحدى زندي فسألت النبي فأمرني أن أمسح على الجبائر
   بلوغ المرام115حسين بن علي انكسرت إحدى زندي،‏‏‏‏ فسالت رسول الله فامرني ان امسح على الجبائر

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 115 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 115  
لغوی تشریح:
«زَنْدَيَّ» زا پر فتحہ، نون ساکن اور یا پر تشدید ہے۔ زند کا تثنیہ ہے اور یائے متکلم کی طرف مضاف ہے۔ اور زند سے مراد ہتھیلی کی جانب بازو کا جوڑ ہے جسے «رُسْغٌ»، یعنی گٹا (کلائی) کہتے ہیں۔
«اَلْجَبَائِر» «جَبِيرَة» کی جمع ہے۔ کپڑے یا لکڑی کا ٹکڑا جسے ٹوٹی ہوئی ہڈی پر مضبوطی سے لپیٹ کر باندھا جاتا ہے۔
«وَاهٍ» «وَهٰي يَهِي وَهِيًا» اور «وُهِيًّا» سے ماخوذ ہے۔

فوائد و مسائل:
نہایت کمزور اور ضعیف۔ اس حدیث کے ضعیف ہونے کا سبب یہ ہے کہ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد واسطی ہے۔ وہ نہایت جھوٹا اور دروغ گو آدمی تھا۔ امام نووی رحمہ اللہ کے بقول اس حدیث کے ضعیف ہونے پر حفاظ حدیث کا اتفاق ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 115   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث657  
´پٹیوں پر مسح کرنے کا بیان۔`
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری ایک کلائی ٹوٹ گئی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا؟، تو آپ نے مجھے پٹیوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 657]
اردو حاشہ:
اس روایت میں بیان کردہ مسئلہ درست ہے کیونکہ ایسا شخص شرعا معذور ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 657   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.