7. ”اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو“ (النساء: 23) کا بیان (اور فرمان رسول کہ) ”جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہیں وہی رشتے رضاعت سے حرام ہیں۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ کسی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (سید الشہداء سیدنا) حمزہ (رضی اللہ عنہ) کی بیٹی سے شادی کیوں نہیں کر لیتے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دودھ کے رشتے سے میری بھتیجی ہے۔“