سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ علماء یہود میں سے ایک عالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اے محمد! ہم توریت میں یہ لکھا دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) تمام آسمانوں کو ایک انگلی پر اور تمام زمینوں کو ایک انگلی پر، تمام درختوں کو ایک انگلی پر اور تمام پانی اور گیلی مٹی کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر اٹھا لے گا پھر کہے گا کہ میں ہوں بادشاہ۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے یہاں تک کہ دانت ظاہر ہو گئے۔ یعنی اس عالم کے کلام کی تصدیق کی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت ”اور انھوں نے اللہ تعالیٰ کی قدر جیسی کرنا چاہیے تھی، نہیں کی ....۔“(الزمر: 67)(آخر تک) تلاوت فرمائی (الحاصل یعنی اللہ کی قدر بےحد ہے اس کا کچھ اندازہ نہیں)