سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں صوروں کا درمیانی عرصہ چالیس کا ہے۔“ لوگوں نے سیدنا ابوہریرہ سے کہا کہ چالیس روز کا؟ انھوں نے کہا ”میں نہیں کہہ سکتا۔“(سائل نے) کہا کہ چالیس برس کا؟ انھوں نے کہا ”میں نہیں کہہ سکتا۔“(سائل نے) کہا چالیس مہینوں کا؟ انھوں نے کہا ”میں نہیں کہہ سکتا“(اور کہا کہ قبر میں):“ سوائے ریڑھ کی ہڈی کے انسان کا تمام بدن گل جاتا ہے اور اسی (ریڑھ کی ہڈی) اور انسان کا تمام بدن (دوبارہ) جوڑا جائے گا۔“