ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یہودی (ایک روز) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ ”تم پر موت آئے“ تو میں نے ان پر لعنت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہو گیا ہے؟“ میں نے عرض کی کہ کیا آپ نے نہیں سنا جو ان لوگوں نے کہا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے نہیں سنا جو میں نے کہ دیا کہ وعلیکم (یعنی جو کچھ تم نے کہا ہے وہ تمہی پر ہو)۔“