سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
तौहीद पर ईमान, दीन और तक़दीर
22. قبولیت اسلام کے بعد کافر کی حالت کفر میں کی گئی نیکیوں کی اہمیت
“ इस्लाम लाने के बाद जाहिलियत के समय में की गई नेकियों की एहमियत ”
حدیث نمبر: 44
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إذا اسلم العبد، فحسن إسلامه، كتب الله له كل حسنة كان ازلفها، ومحيت عنه كل سيئة كان ازلفها، ثم كان بعد ذلك القصاص، الحسنة بعشر امثالها إلى سبع مائة ضعف، والسيئة بمثلها إلا ان يتجاوز الله عز وجل عنها".-" إذا أسلم العبد، فحسن إسلامه، كتب الله له كل حسنة كان أزلفها، ومحيت عنه كل سيئة كان أزلفها، ثم كان بعد ذلك القصاص، الحسنة بعشر أمثالها إلى سبع مائة ضعف، والسيئة بمثلها إلا أن يتجاوز الله عز وجل عنها".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اسلام قبول کرتا ہے اور اس کے اسلام میں حسن آ جاتا ہے، تو اس نے جو نیکی کی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اسے لکھ کر (محفوظ کر لیتا) ہے اور اس نے جس برائی کا ارتکاب کیا ہوتا ہے اسے مٹا دیا جاتا ہے۔ پھر (اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے) مزید بدلہ یوں ہوتا ہے کہ ایک نیکی دس سے سات گنا تک کی صورت اختیار کر لیتی ہے اور رہا مسئلہ برائی کا، تو وہ ایک ہی رہتی ہے، الا یہ کہ اللہ تعالیٰ وہ بھی معاف کر دے۔
हज़रत अबु सईद ख़ुदरी रज़ि अल्लाहु अन्ह कहते हैं कि रसूल सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “जब आदमी इस्लाम स्वीकार करता है और उसके इस्लाम में अच्छाई आ जाती है, तो उसने जो नेकी की होती है अल्लाह तआला उसे लिख कर (सुरक्षित करलेता) है और उसने जो पाप किया होता है उसे मिटा दिया जाता है। फिर (इसके बाद अल्लाह तआला की तरफ़ से) अधिक बदला ऐसे होता है कि एक नेकी दस से सात गुना तक बढ़ जाती है और रही बात बुराई की, तो वह एक ही रहती है, सिवाए इसके कि अल्लाह तआला वह भी क्षमा करदे।”
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 247

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏أخرجه النسائي: 267/ 2 - 268» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني:
- " إذا أسلم العبد، فحسن إسلامه، كتب الله له كل حسنة كان أزلفها، ومحيت عنه كل سيئة كان أزلفها، ثم كان بعد ذلك القصاص، الحسنة بعشر أمثالها إلى سبع مائة ضعف، والسيئة بمثلها إلا أن يتجاوز الله عز وجل عنها ".
‏‏‏‏_____________________
‏‏‏‏
‏‏‏‏أخرجه النسائي (2 / 267 - 268) من طريق صفوان بن صالح قال: حدثنا الوليد قال
‏‏‏‏: حدثنا مالك عن زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري قال: قال
‏‏‏‏رسول الله صلى الله عليه وسلم : فذكره.
‏‏‏‏قلت: وهذا سند صحيح، وقد علقه البخاري في " صحيحه " فقال: قال مالك:
‏‏‏‏أخبرني زيد بن أسلم به دون كتب الحسنات. وقد وصله الحسن بن سفيان والبزار
‏‏‏‏والإسماعيلي والدارقطني في " غرائب مالك " والبيهقي في " الشعب " من طرق
‏‏‏‏أخرى عن مالك به.
‏‏‏‏قال حافظ في " الفتح " (1 / 82) :
‏‏‏‏" وقد ثبت في جميع الروايات ما سقط من رواية البخاري وهو كتابة الحسنات
‏‏‏‏المتقدمة قبل الإسلام. وقوله " كتب الله " أي أمر أن يكتب، وللدارقطني من
‏‏‏‏طريق زيد بن شعيب عن مالك بلفظ " يقول الله لملائكته اكتبوا "، فقيل: إن
‏‏‏‏المصنف أسقط ما رواه غيره عمدا، لأنه مشكل على القواعد.
‏‏‏‏وقال المازري:
‏‏‏‏الكافر ليس كذلك، فلا يثاب على العمل الصالح الصادر منه في شركه، لأن من شرط
‏‏‏‏المتقرب أن يكون عارفا لمن يتقرب إليه، والكافر ليس كذلك.
‏‏‏‏وتابعه القاضي عياض على تقرير هذا الإشكال. واستضعف ذلك النووي فقال:
‏‏‏‏" والصواب الذي عليه المحققون، بل نقل بعضهم فيه الإجماع أن الكافر إذا فعل
‏‏‏‏أفعالا جميلة كالصدقة وصلة الرحم، ثم أسلم، ثم مات على الإسلام أن ثواب ذلك
‏‏‏‏يكتب له. وأما دعوى أنه مخالف للقواعد، فغير مسلم، لأنه قد يعتد ببعض
‏‏‏‏__________جزء : 1 /صفحہ : 492__________
‏‏‏‏
‏‏‏‏أفعال
‏‏‏‏الكفار في الدنيا ككفارة الظهار، فإنه لا يلزمه إعادتها إذا أسلم وتجزئه "
‏‏‏‏انتهى.
‏‏‏‏ثم قال الحافظ:
‏‏‏‏والحق أنه لا يلزم من كتابة الثواب للمسلم في حال إسلامه تفضلا من الله
‏‏‏‏وإحسانا أن يكون ذلك لكون عمله الصادر منه في الكفر مقبولا. والحديث إنما
‏‏‏‏تضمن كتابة الثواب، ولم يتعرض للقبول. ويحتمل أن يكون القبول يصير معلقا
‏‏‏‏على إسلامه، فيقبل ويثاب إن أسلم، وإلا فلا. وهذا قوي. وقد جزم بما
‏‏‏‏جزم به النووي: إبراهيم الحربي وابن بطال وغيرهما من القدماء، والقرطبي
‏‏‏‏وابن المنير من المتأخرين.
‏‏‏‏قال ابن المنير:
‏‏‏‏المخالف للقواعد، دعوى أن يكتب له ذلك في حال كفره، وأما أن الله يضيف إلى
‏‏‏‏حسناته في الإسلام ثواب ما كان صدر منه مما كان يظنه خيرا، فلا مانع منه كما
‏‏‏‏لو تفضل عليه ابتداء من غير عمل، وكما تفضل على العاجز بثواب ما كان يعمل
‏‏‏‏وهو قادر، فإذا جاز أن يكتب له ثواب ما لم يعمل البتة جاز أن يكتب ثواب ما
‏‏‏‏عمله غير موفى الشروط. واستدل غيره بأن من آمن من أهل الكتاب يؤتى أجره مرتين
‏‏‏‏كما دل عليه القرآن والحديث الصحيح، وهو لو مات على إيمانه الأول لم ينفعه
‏‏‏‏شيء من عمله الصالح، بل يكون هباء منثورا، فدل على أن ثواب عمله الأول يكتب
‏‏‏‏له مضافا إلى عمله الثاني، وبقوله صلى الله عليه وسلم لما سألته عائشة عن
‏‏‏‏ابن جدعان وما كان يصنعه من الخير:
‏‏‏‏هل ينفعه؟ فقال: إنه لم يقل يوما، رب اغفر لي خطيئتي يوم الدين، فدل على
‏‏‏‏أنه لو قالها بعد أن أسلم نفعه ما عمله في الكفر ".
‏‏‏‏قلت: وهذا هو الصواب الذي لا يجوز القول بخلافه لتضافر الأحاديث على ذلك،
‏‏‏‏ولهذا قال السندي في حاشيته على النسائي:
‏‏‏‏" وهذا الحديث يدل على أن حسنات الكافر موقوفة، إن أسلم تقبل، وإلا ترد.
‏‏‏‏__________جزء : 1 /صفحہ : 493__________
‏‏‏‏
‏‏‏‏وعلى هذا فنحو قوله تعالى: (والذين كفروا أعمالهم كسراب) محمول على من مات
‏‏‏‏على الكفر، والظاهر أنه لا دليل على خلافه، وفضل الله أوسع من هذا وأكثر
‏‏‏‏فلا استبعاد فيه، وحديث " الإيمان يجب ما قبله " من الخطايا في السيئات لا في
‏‏‏‏الحسنات ".
‏‏‏‏قلت: ومثل الآية التي ذكرها السندي رحمه الله سائر الآيات الواردة في إحباط
‏‏‏‏العمل بالشرك كقوله تعالى: (ولقد أوحي إليك وإلى الذين من قبلك لئن أشركت
‏‏‏‏ليحبطن عملك، ولتكونن من الخاسرين) ، فإنها كلها محمولة على من مات مشركا،
‏‏‏‏ومن الدليل على ذلك قوله عز وجل: (ومن يرتدد منكم عن دينه فيمت وهو كافر
‏‏‏‏فأولئك حبطت أعمالهم في الدنيا والآخرة وأولئك أصحاب النار هم فيها خالدون)
‏‏‏‏ويترتب على ذلك مسألة فقهية وهي أن المسلم إذا حج، ثم ارتد، ثم عاد إلى
‏‏‏‏الإسلام، لم يحبط، حجه ولم يجب عليه إعادته، وهو مذهب الإمام الشافعي
‏‏‏‏وأحد قولي الليث بن سعد، واختاره ابن حزم وانتصر له بكلام جيد متين، أرى
‏‏‏‏أنه لابد من ذكره، قال رحمه الله تعالى (7 / 277) :
‏‏‏‏" مسألة - من حج واعتمر، ثم ارتد، ثم هداه الله تعالى واستنقذه من النار
‏‏‏‏فأسلم فليس عليه أن يعيد الحج ولا العمرة، وهو قول الشافعي وأحد قولي الليث
‏‏‏‏وقال أبو حنيفة ومالك وأبو سليمان: يعيد الحج والعمرة، واحتجوا بقول
‏‏‏‏الله تعالى: (لئن أشركت ليحبطن عملك ولتكونن من الخاسرين) ، ما نعلم لهم
‏‏‏‏حجة
‏‏‏‏__________جزء : 1 /صفحہ : 494__________
‏‏‏‏
‏‏‏‏غيرها، ولا حجة لهم فيها، لأن الله تعالى لم يقل فيها: لئن أشركت
‏‏‏‏ليحبطن عملك الذي عملت قبل أن تشرك، وهذه زيادة على الله لا تجوز، وإنما
‏‏‏‏أخبر تعالى أنه يحبط عمله بعد الشرك إذا مات أيضا على شركه، لا إذا أسلم،
‏‏‏‏وهذا حق بلا شك. ولو حج مشرك أو اعتمر أو صلى أو صام أو زكى لم يجزه شيء من
‏‏‏‏ذلك عن الواجب، وأيضا فإن قوله تعالى فيها: (ولتكونن من الخاسرين) بيان
‏‏‏‏أن المرتد إذا رجع إلى الإسلام لم يحبط ما عمل قبل إسلامه أصلا بل هو مكتوب له
‏‏‏‏ومجازى عليه بالجنة، لأنه لا خلاف بين أحد من الأمة في أن المرتد إذا رجع إلى
‏‏‏‏الإسلام ليس من الخاسرين بل من المربحين المفلحين الفائزين، فصح أن الذي يحبط
‏‏‏‏عمله هو الميت على كفره، مرتدا أو غير مرتد، وهذا هو من الخاسرين بلا شك،
‏‏‏‏لا من أسلم بعد كفره أو راجع الإسلام بعد ردته، وقال تعالى: (ومن يرتدد
‏‏‏‏منكم عن دينه فيمت وهو كافر فأولئك حبطت أعمالهم) فصح نص قولنا: من أنه لا
‏‏‏‏يحبط عمله إن ارتد إلا بأن يموت وهو كافر، ووجدنا الله تعالى يقول: (إني
‏‏‏‏لا أضيع عمل عامل منكم من ذكر أو أنثى) ، وقال تعالى: (فمن يعمل مثقال ذرة
‏‏‏‏خيرا يره) ، وهذا عموم لا يجوز تخصيصه، فصح أن حجه وعمرته إذا راجع الإسلام
‏‏‏‏سيراهما، ولا يضيعان له.
‏‏‏‏وروينا من طرق كالشمس عن الزهري وعن هشام بن عروة المعنى كلاهما عن عروة
‏‏‏‏بن الزبير أن حكيم بن حزام أخبره أنه قال لرسول الله عليه السلام: أي رسول
‏‏‏‏الله أرأيت أمورا كنت أتحنث بها في الجاهلية من صدقة أو عتاقة أو صلة رحم،
‏‏‏‏أفيها أجر؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم :
‏‏‏‏" أسلمت على ما أسلفت من خير ".
‏‏‏‏__________جزء : 1 /صفحہ : 495__________ ¤

سلسلہ احادیث صحیحہ کی حدیث نمبر 44 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد محفوظ حفظہ الله، فوائد و مسائل، صحیحہ 44  
فوائد:
امام البانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
محقق علمائے اسلام کے مسلک کے مطابق درست بات یہ ہے کہ جو کافر حالت کفر میں صدقہ و خیرات اور صلہ رحمی جیسی نیکیاں سر انجام دینے کے بعد مسلمان ہوتا ہے تو اس کی سابقہ نیکیوں کا ثواب بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔ بعض نے تو اس رائے پر مسلمانوں کے اجماع و اتفاق کا دعوی کیا ہے۔
جبکہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مسلک شرعی قواعد کے مخالف ہے۔ لیکن یہ مسلک غیر مسلم ہے، کیونکہ دنیا میں کافر کے بعض افعال کا اعتبار کیا جاتا ہے، جیسے اگر کوئی کافر حالت کفر میں ظہار کا کفارہ ادا کرتا ہے تو قبولیتِ اسلام کے بعد دوبارہ ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث میں ثواب کے لکھے جانے کا ذکر ہے، نہ کہ ان کے قبول ہونے کا۔ ممکن ہے کہ قبولیت کو اسلام کے ساتھ معلق کر دیا گیا ہو، یعنی اگر وہ کافر مسلمان ہو گیا تو اس کی نیکیاں قبول بھی کی جائیں اور اس کو ثواب بھی دیا جائے گا، وگرنہ نہیں۔ یہی مذہب قوی ہے۔ قدما میں سے امام نووی، ابراہیم حربی اور ابن بطال وغیرہ نے اور متاخرین میں سے امام قرطبی اور ابن منیر وغیرہ نے اسی مسلک کی تائید کی۔
ابن منیر نے کہا: کوئی مانع نہیں کہ کافر کفر کی حالت میں خیر و بھلائی کے جو کام خیر و بھلائی کی نیت سے کرتا ہے، قبولیت اسلام کے بعد اللہ تعالی اس کو سابقہ نیک امور پر ثواب عطا فرما دے، جیسا کہ اللہ تعالی عاجز مسلمان (مریض یا مسافر وغیرہ) کو ان اعمال کا ثواب عطا کرتا رہتا ہے، جو وہ طاقت و قدرت کے زمانے میں سر انجام دیتا تھا اور عاجزی کے دوران نہیں کر سکتا۔ اگر کسی عمل کو ادا کیے بغیر اس کا ثواب وصول کیا جا سکتا ہے، تو اس عمل کا ثواب بھی دیا جا سکتا ہے، جس میں مکمل شرطیں نہ پائی جاتی ہوں۔
بعض علمائے اسلام نے اس مسئلہ کو ثابت کرنے کے لیے اس چیز سے استدلال کیا ہے کہ جب اہل کتاب یعنی یہودی اور عیسائی اسلام قبول کرتے ہیں تو ان کو دو گنا اجر دیا جاتا ہے، جیسا کہ قرآن و حدیث سے ثابت ہوتا ہے، لیکن اگر وہ یہودیت اور عیسائیت پر ہی مر جائیں تو ان کو ان کے نیک اعمال کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ معلوم ہوا کہ کافر کے نیک اعمال لکھے جاتے ہیں، لیکن اس کے لیے حصول ثواب کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ اسلام قبول کرے۔ غور فرمائیں کہ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ابن جدعان کے اعمال صالحہ کے بارے میں سوال کیا کہ آیا ان سے اس کو فائدہ ہو گا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ابن جدعان نے تو ایک دن بھی یہ نہیں کہا: اے میرے رب! قیامت کے روز میری خطائیں بخش دینا۔ اس جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ اسلام قبول کر لیتا تو حالت کفر میں سر انجام دیئے گئے اعمال خیر اس کے لیے مفید ثابت ہوتے۔
میں (البانی) کہتا ہوں: یہی مسلک مختلف احادیث کی روشنی میں برحق ہے، کسی کو اس کی مخالفت زیب نہیں دیتی۔ علامہ سندھی نے [سنن نسائي] پر اپنے حاشیے میں کہا: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ کافر کی نیکیاں موقوف ہوتی ہیں، اگر وہ مشرف باسلام ہو جائے تو وہ مقبول ہو جاتی ہیں، وگرنہ مردود۔ اللہ تعالی کے درج ذیل ارشاد کو ان کافر لوگوں پر محمول کیا جائے گا، جو کفر کی حالت میں مر جائیں گے:
«وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ» [سورۃ نور: 39] کافر لوگوں کے اعمال تو سراب کی طرح (بے حقیقت) ہیں۔
ظاہر بات تو یہی ہے کہ درج بالا مسلک کی مخالفت میں کوئی دلیل نہیں ہے۔ سیدھی سی بات ہے کہ اللہ تعالی کا فضل و احسان بہت وسیع ہے۔
میں (البانی) کہتا ہوں: علامہ سندھی رحمہ اللہ نے جو آیت ذکر کی ہے، اس قسم کی تمام آیات کا یہی مفہوم ہے، جن میں شرک کی وجہ سے عمل ضائع ہونے کی وعید میں بیان کی گئی ہیں، مثلا ارشادِ باری تعالی ہے:
«وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكَ لَئِنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ» [سوره زمر: 65]
(اے محمد!) آپ کی طرف اور آپ سے پہلے والے (انبیا و رسل) کی طرف یہ وحی کی گئی کہ اگر تو نے شرک کیا تو ضرور ضرور تیرے عمل ضائع ہو جائیں گے اور تو ضرور ضرور خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائے گا۔
ان اور اس موضوع سے متعلقہ تمام آیات کو اس شخص پر محمول کیا جائے گا، جو شرک کی حالت میں مرتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا:
«وَ مَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَيَهُتُ وَهُوَ كَافِرُ فَأُولئِكَ حَبِطَتُ اَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأُولئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُون» [سورة بقره: 217] اور تم میں سے جو لوگ اپنے دین سے مرتد ہوئے اور اس حال میں مر گئے کہ وہ کافر ہوں، تو دنیا و آخرت میں ان کے اعمال ضائع ہو جائیں گے اور یہی لوگ جہنمی ہیں، اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
اس بحث پر ایک اور فقہی مسئلہ مرتب ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ایک مسلمان حج ادا کرنے کے بعد مرتد ہو جاتا ہے، پھر ارتداد کے بعد مشرف با سلام ہو جاتا ہے، تو اس کا سابقہ حج ضائع نہیں ہو گا اور دوبارہ حج کرنا اس پر فرض نہیں ہو گا۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا یہی مسلک ہے، لیث بن سعد کا ایک قول بھی اسی کے حق میں ہے۔ امام ابن حزم نے اسی مسلک کو ترجیح دی اور اس کے حق میں بہت عمدہ اور مضبوط کلام کی، میں اس کا ذکر کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں:
جو مسلمان حج و عمرہ کی ادائیگی کے بعد مرتد ہو جائے، پھر اللہ تعالی اسے ہدایت دے کر جہنم سے بچا لے اور وہ مسلمان ہو جائے تو دوبارہ حج اور عمرہ کی ادائیگی اس پر عائد نہیں ہو گی، امام شافعی کا یہی مسلک ہے اور لیث بن سعد کا بھی ایک قول یہی ہے۔ جبکہ امام ابو حنیفہ، امام مالک اور ابو سلیمان کا خیال ہے کہ اس کا سابقہ حج یا عمرہ ضائع ہو جائے گا اور اسے یہ فریضہ دوبارہ ادا کرنا پڑے گا، انھوں نے اپنی رائے کے حق میں یہ آیت پیش کی:
«لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ» [سوره زمر: 65]
اگر تو نے شرک کیا تو تیرے اعمال ضائع ہو جائیں گئے اور تو خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائے گا۔
اس مسلک کے قائلین نے صرف یہ دلیل پیش کی ہے، لیکن در حقیقت یہ دلیل ان کے لیے حجت نہیں ہے، کیونکہ اس آیت میں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ اگر مشرک شرک کی حالت میں مر جاتا ہے تو اس کے اعمال ضائع ہو جائیں گے لیکن اگر وہ مسلمان ہو جاتا ہے تو اس کے سابقہ اعمال صالحہ محفوظ کر لیے جائیں گے۔ یہی حق ہے، اس میں کوئی شائبہ نہیں۔ ہاں یہ بات مسلم ہے اگر مشرک حالتِ شرک میں حج، عمرے، نماز، روزے اور زکوۃ جیسے اعمال کرتا ہے تو یہ واجبات اس سے کفایت نہیں کریں گے، (کیونکہ ان اعمال کا شرعی احکام کے مطابق شروط و قیود کے ساتھ ادا کرنا ضروری ہے)۔
اس آیت کے آخری جملے «وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِين» (اور تو خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائے گا۔) پر غور کریں۔ اس جملے سے بھی یہ استدلال کرنا درست ہے کہ اگر مرتد مشرف با سلام ہو جاتا ہے، تو قبولیت اسلام سے پہلے والے سر انجام دیئے گئے اعمالِ صالحہ ضائع نہیں ہوں گے، بلکہ ان کو لکھ لیا جائے گا اور ان کا ثواب دیا جائے گا، کیونکہ امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ اگر مرتد دوبارہ اسلام قبول کر لیتا ہے تو یقینا فلاح پانے والوں اور کامیاب و کامران ہونے والوں میں سے ہو جائے گا اور خسارہ اٹھانے والوں میں سے نہیں رہے گا۔ پس معلوم ہوا جس مشرک کے عمل ضائع ہو جاتے ہیں وہ وہ ہوتا ہے جو کفر و شرک اور ارتداد کی حالت میں مرجاتا ہے۔
غور فرمائیں، ارشاد باری تعالی ہے:
«وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُولَٰئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ» [سورة بقره: 217]
اور تم میں سے جو لوگ اپنے دین سے مرتد ہوئے اور اس حال میں مر گئے کہ وہ کافر ہوں، تو دنیا و آخرت میں ان کے اعمال ضائع ہو جائیں گے اور یہی لوگ جہنمی ہیں، اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
اس آیت کریمہ میں یہ وضاحت کر دی گئی ہے کہ مرتد کے اعمال اس وقت ضائع ہو جائیں گے، جب وہ کفر کی حالت میں مر جائے گا۔
نیز اللہ تعالی کے درج ذیل فرمودات نیک اعمال کے باقی رہنے کے بارے میں عام ہیں:
«أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ» [سورة آل عمران: 195]
میں کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کرتا، وہ مرد ہو یا عورت۔
«فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَه» [سوره زلزله: 7] . جو ذرہ برابر نیک عمل کرے گا، وہ اسے دیکھ لے گا۔
نیک اعمال کی حفاظت اور ضائع نہ ہو جانے کے بارے میں یہ عام احادیث ہیں، کسی قرینہ کے بغیر ان کی تخصیص نہیں کی جا سکتی، سو معلوم ہوا کہ جب مرتد دوبارہ اسلام قبول کر لیتا ہے تو اس کا سابقہ حج و عمرہ محفوظ ہو جاتے ہیں۔ [صحيحه: 247]
   سلسله احاديث صحيحه شرح از محمد محفوظ احمد، حدیث/صفحہ نمبر: 44   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.