صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: علم کے بیان میں
The Book of Knowledge
17. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ»:
17. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ”اللہ اسے قرآن کا علم عطا فرمائیو!“۔
(17) Chapter. The statement of the Prophet ﷺ: “O Allah! Bestow on him (Ibn Abbas) the knowledge of the Book (the Quran).”
حدیث نمبر: 75
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو معمر، قال: حدثنا عبد الوارث، قال: حدثنا خالد، عن عكرمة، عن ابن عباس، قال: ضمني رسول الله صلى الله عليه وسلم، وقال:" اللهم علمه الكتاب".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: ضَمَّنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ".
ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، ان سے عبدالوارث نے، ان سے خالد نے عکرمہ کے واسطے سے بیان کیا، وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (سینے سے) لگا لیا اور دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ اے اللہ اسے علم کتاب (قرآن) عطا فرمائیو ۔


Hum se Abu Ma’mar ne bayan kiya, un se Abdul Waris ne, un se Khalid ne ’Ikrimah ke waaste se bayan kiya, woh Ibne-e-Abbas Radhiallahu Anhuma se riwayat karte hain. Unhon ne farmaaya ke (ek martaba) Rasoolullah Sallallahu Alaihi Wasallam ne mujhe (seene se) laga liya aur dua dete huwe farmaaya ke "Aye Allah ise ilm-e-kitaab (Quran) ata farmaaiyo".

Narrated Ibn `Abbas: Once the Prophet embraced me and said, "O Allah! Bestow on him the knowledge of the Book (Qur'an).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 3, Number 75


   صحيح البخاري75عبد الله بن عباساللهم علمه الكتاب
   صحيح البخاري7270عبد الله بن عباساللهم علمه الكتاب
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 75 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:75  
حدیث حاشیہ:

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصود یہ ہے کہ حصول علم میں جہاں طالب علم کی کاوش ضروری ہے، وہاں اس سے زیادہ انابت الی اللہ کی ضرورت ہے۔
اس کے بغیر مقصد میں کامیابی دشوار ہے۔
تحصیل علم کے متعلق انسان کو اپنی ذہانت و فطانت پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے بلکہ یہ عطیہ الٰہی اس کی مہر بانی کے بغیر ناممکن ہے۔
اس کی مہربانی صالحین کی دعا سے ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ طالب علم بزرگوں کی خدمت میں حاضری دے اور پورے آداب واحترام کے ساتھ ان کے احکام کی بجا آوری کرے۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص شفقت حاصل ہونے کے متعلق دو واقعات کتب حدیث میں ملتے ہیں ان میں سے ایک کا تعلق خدمت سے ہے جبکہ دوسرا واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آداب و احترام کی بجا آوری سے متعلق ہے۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا تشریف لے گئے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خدمت کے طور پر آپ کی سہولت کے لیے پانی بھر کردیا۔
جب آپ باہر سے تشریف لائے تو دریافت فرمایا کہ پانی کس نے رکھا تھا؟ معلوم ہوا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ خدمت انجام دی ہے، آپ خوش ہوئے اور مذکورہ دعا فرمائی۔
(صحیح البخاري، الوضو، حدیث: 143)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنما کو تہجد کی نماز میں اپنے برابر دائیں جانب کھڑا کیا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پیچھے ہٹ گئے۔
آپ نے دوبارہ انھیں اپنے برابر کھڑا کر لیا۔
وہ پھر پیچھے ہو گئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تمھیں کیا ہے؟ میں تمھیں بار بار اپنے برابر کھڑا کرتا ہوں اور تم پیچھے ہو جاتے ہو؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا:
کسی شخص کے لیے مناسب نہیں کہ وہ آپ کے برابر کھڑا ہو جبکہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور رسول کے برابرکھڑا ہونا بے ادبی ہے۔
آپ اس جواب سے خوش ہوئے اور دعا فرمائی۔
(مسند احمد: 330/1، والصحیحة للألبانی حدیث: 606)
ان واقعات سے معلوم ہوا کہ بزرگوں کی خدمت اور ان کا ادب واحترام ان کی دعائیں حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 75   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7270  
7270. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: مجھے نبی ﷺ نے اپنے سینے مبارک سے لگا کر یہ دعا فرمائی: اے اللہ! اسے کتاب کا علم سکھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7270]
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا یہ اثر ہوا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ امت کے بڑے عالم ہوئے خاص طور پر علم تفسیر میں ان کا کوئی نظیر نہ تھا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7270   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7270  
7270. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: مجھے نبی ﷺ نے اپنے سینے مبارک سے لگا کر یہ دعا فرمائی: اے اللہ! اسے کتاب کا علم سکھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7270]
حدیث حاشیہ:

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑے خدمت گزار تھے، ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ر فع حاجت کے لیے گئے تو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پانی وغیرہ کا اہتمام کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب پانی دیکھا تو فرمایا:
یہ کس نے رکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ اہتمام کیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈھیروں دعائیں دیں۔
ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا:
اے اللہ! اسے دین کے متعلق فقاہت عطا فرما۔
(صحیح البخاری، الوضوء، حدیث: 143)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنے سینہ مبارک سے چمٹایا اور دعا دی:
اے اللہ! اسے حکمت اور دانائی کی تعلیم دے۔
(صحیح البخاري، فضائل أصحاب النبي صلی اللہ علیه وسلم حدیث: 3756)
مذکورہ حدیث کےآخر میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے "حکمت" کی تعریف ان الفاظ سے کی ہے:
اصابت رائے جو نبوت کے علاوہ ہو۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا اثر یہ ہوا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس امت کے بہت بڑے عالم "حبرالأمة" ہوئے۔
خاص طور پر علم تفسیر میں ان کا کوئی ہم پلہ نہیں تھا۔
علامہ عینی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
دعائیں دینے سے مقصود یہ تھا کہ کتاب وسنت کو سیکھ کر اسے مضبوطی سے تھام لیں اور اس کے مطابق عمل کریں۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی مقصود ہے۔
(عمدة القاري: 499/16)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7270   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.