16. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عالموں کے اتفاق کرنے کا جو ذکر فرمایا ہے اس کی ترغیب دی ہے اور مکہ اور مدینہ کے عالموں کے اجماع کا بیان۔
(16) Chapter. The Prophet (p.b.u.h.) mentioned and recommended that the religious learned men should not differ. What common opinions the people of the two Haram (sanctuaries) of Makkah and Al-Madina had.
ہم سے ابن ابی مریم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوغسان نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابوحازم نے بیان کیا، ان سے سہل رضی اللہ عنہ نے کہ مسجد نبوی کی قبلہ کی طرف دیوار اور منبر کے درمیان بکریوں کے گزرنے جتنا فاصلہ تھا۔
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7334
حدیث حاشیہ: مسجد نبوی کی دیوار اور منبر تاریخی تقدس رکھتے ہیں۔ تلك آثار نا تدل علینا فانظر وبعدنا إلی الاثار۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7334
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7334
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں مسجد نبوی اس کی دیوار قبلہ اور منبر شریف کا ذکر ہے، ان تمام مقامات کو جزعظمت حاصل ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ طیبہ آنے کی وجہ سے ہے۔ اس سے وہاں کے باشندوں کی عظمت کا بھی پتاچلتا ہے جنھوں نے ان کی تاریخی عظمت کو محفوظ رکھا اور آگے اُمت کو اس سے آگاہ کیا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7334