صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: اخلاق کے بیان میں
The Book of Al-Adab (Good Manners)
111. بَابُ مَنْ دَعَا صَاحِبَهُ فَنَقَصَ مِنِ اسْمِهِ حَرْفًا:
111. باب: جس نے اپنے کسی ساتھی کو اس کے نام میں سے کوئی حرف کم کر کے پکارا۔
(111) Chapter. Whoever, while calling a friend, omits a letter from his name.
حدیث نمبر: 6202
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا وهيب، حدثنا ايوب، عن ابي قلابة، عن انس رضي الله عنه، قال: كانت ام سليم في الثقل وانجشة غلام النبي صلى الله عليه وسلم يسوق بهن، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" يا انجش رويدك، سوقك بالقوارير".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ فِي الثَّقَلِ وَأَنْجَشَةُ غُلَامُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسُوقُ بِهِنَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَنْجَشُ رُوَيْدَكَ، سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا، ان سے ابوقلابہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا مسافروں کے سامان کے ساتھ تھیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام انجشہ عورتوں کے اونٹ کو ہانک رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انجش! ذرا اس طرح آہستگی سے لے چل جیسے شیشوں کو لے کر جاتا ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Anas: Once Um Sulaim was (with the women who were) in charge of the luggage on a journey, and Anjashah, the slave of the Prophet, was driving their camels (very fast). The Prophet said, "O Anjash! Drive slowly (the camels) with the glass vessels (i.e., ladies).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 221


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاري6161أنس بن مالكرويدك بالقوارير
   صحيح البخاري6211أنس بن مالكرويدك يا أنجشة لا تكسر القوارير
   صحيح البخاري6210أنس بن مالكرويدك يا أنجشة سوقك بالقوارير
   صحيح البخاري6209أنس بن مالكارفق يا أنجشة ويحك بالقوارير
   صحيح البخاري6202أنس بن مالكرويدك سوقك بالقوارير
   صحيح البخاري6149أنس بن مالكسوقك بالقوارير
   صحيح مسلم6036أنس بن مالكرويدك سوقا بالقوارير
   صحيح مسلم6038أنس بن مالكرويدا سوقك بالقوارير
   صحيح مسلم6040أنس بن مالكلا تكسر القوارير يعني ضعفة النساء
   صحيح مسلم6039أنس بن مالكرويدا سوقك بالقوارير
   مسندالحميدي1243أنس بن مالكأنجشة، رفقا قودا بالقوارير

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6202 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6202  
حدیث حاشیہ:
انجشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کالے رنگ والے تھے۔
گانے میں آواز بہت غضب کی حسین تھی جسے سن کر اونٹ بھی مست ہوجاتے تھے۔
آپ نے مستورات کو شیشے سے تشبیہ دی۔
نزاکت کی بنا پر اورانجشہ کو سواری تیز چلانے سے روکا کہ کہیں تیزی میں کوئی عورت سواری سے گر نہ جائے۔
انجشہ کو صرف انجش سے آپ نے ذکر فرمایا باب سے یہی وجہ مطابقت ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6202   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6202  
حدیث حاشیہ:
پہلی حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا نام تخفیف کے ساتھ عائش اور دوسری حدیث میں انجشہ کا نام صرف انجش لیا گیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت اور پیار سے ان ناموں سے آخری حرف حذف کر کے انہیں بلایا ہے اور ایسا کرنا جائز ہے۔
ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو ''یا عثم'' کہہ کر پکارا تھا۔
(الأدب المفرد، حدیث: 828)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6202   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1243  
1243- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا: اے انجثہ! آرام سے چلو! تم کانچ کو لے جارہے ہو۔‏‏‏‏ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد خواتین تھیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1243]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورتوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے، اس کے متعلق شرح تفصیل سے گزر چکی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1241   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6036  
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی سفر پر تھے اور آپ کا انجشہ نامی حبشی (سیاہ فام) غلام حدی خوانی کر رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انجشہ! شیشوں کے لیے، سواری آہستہ آہستہ ہانکو۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6036]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يحدو:
اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے گا رہا تھا۔
(2)
رويد:
آہستہ آہستہ،
نرمی کے ساتھ قواریر،
قارورہ کی جمع ہے،
آبگینہ،
شیشہ،
عورتوں کو صنف نازک ہونے کی بنا پر ان کے ضعف اور کمزوری کے سبب شیشہ سے تشبیہ دی ہے،
کیونکہ وہ شیشہ کی طرح جلد ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے،
زیادہ مشقت طلب کام کرنا،
ان کے لیے مشکل ہے یا وہ جلد متاثر ہو جاتی ہیں،
اس لیے تیز رفتاری سے،
ان کے گرنے یا رنج و الم محسوس کرنے ڈرنے کا خطرہ تھا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6036   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6038  
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، اپنی ازواج کے پاس پہنچے، انجشہ نامی اونٹ ہانکنے والا، ان کی سواریاں ہانک رہا تھا تو آپ نے فرمایا، افسوس، اے انجشہ شیشوں کی سواریوں کو نرمی سے ہانکو۔ ابوقلابہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا بول بولا اگر تم میں سے کوئی بولتا تو تم اس پر اعتراض اور نکتہ چینی کرتے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6038]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ابو قلابہ کے نزدیک عورتوں کو شیشہ سے تشبیہ دینے کا مقصد،
ان کا حسن صوت سے جلد متاثر ہو جانا تھا،
حضرت انجشہ رضی اللہ عنہ کی آواز سریلی تھی،
آپ نے محسوس فرمایا کہ کہیں عورتیں،
اس کی آواز سے متاثر ہو کر اس پر فریفتہ نہ ہو جائیں اور لوگوں کے سامنے ایسی بات کہنا،
عام طور پر اچھا خیال نہیں کیا جاتا،
اس لیے حضرت ابو قلابہ نے کہا،
اگر تم میں سے کوئی یہ بات کہتا تو تم،
اس کو برا مناتے کہ اس نے عورتوں کے بارے میں کیا کہہ دیا اور کہنے والے پر اعتراض کرتے،
ایک ضرب المثل ہے،
الغناء رقية لزنا،
گانا،
زنا کا پیش خیمہ ہے یا راگ زنا کا منتر ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6038   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6161  
6161. حضرت انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے اور آپ کے ساتھ آپ کا ایک سیاہ فام غلام تھا۔ اے انجثہ کہا جاتا تھا۔ وہ حدی پڑھ کر اونٹ چلا رہا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے انجثہ! افسوس تجھ پر، آبگینوں کو آہستہ آہستہ لے کر چلو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6161]
حدیث حاشیہ:
شیشوں سے آپ نے عورتوں کو مراد لیا کیونکہ وہ بھی شیشے کی طرح نازک اندام ہو تی ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6161   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6149  
6149. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ اپنی بعض بیویوں کے پاس تشریف لے گئے اور ان کے ساتھ حضرت ام سلیم ؓ بھی تھیں آپ ﷺ نے فرمایا: اے انجشہ! تجھ پر افسوس ہو ان آبگینوں کو ذرا آہستگی سے لے کر چل۔ ابو قلابہ نے کہا: نبی ﷺ نے عورتوں کے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال فرمایا اگر تم سے کوئی شخص ان الفاظ کو استعمال کرے تو اسے معیوب خیال کرو، یعنی آپ ﷺ کا ارشاد: ان آبگینوں کو آہستگی سے لے کر چل۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6149]
حدیث حاشیہ:
شیشوں سے مراد عورتیں تھیں جو فی الواقع شیشے کی طرح نازک ہوتی ہیں، انجشہ نامی غلام اونٹوں کا چلانے والا بڑا خوش آواز تھا۔
اس کے گانے سے اونٹ مست ہو کر خوب بھاگ رہے تھے۔
آپ کو ڈر ہوا کہ کہیں عورتیں گر نہ جائیں، اس لئے فرمایا آہستہ لے چل۔
نکتہ چینی اس طور پر کہ عورتوں کو شیشے سے تشبیہ دی اور ان کو شیشے کی طرح نازک قرار دیا مگر یہ تشبیہ بہت عمدہ تھی۔
فی الحقیقت عورتیں ایسی ہی نازک ہوتی ہیں۔
صنف نازک پر یہ رحمۃ للعالمین کا احسان عظیم ہے کہ آپ نے ان کی کمزوری و نزاکت کا مردوں کو قدم قدم پر احساس کرایا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6149   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6149  
6149. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ اپنی بعض بیویوں کے پاس تشریف لے گئے اور ان کے ساتھ حضرت ام سلیم ؓ بھی تھیں آپ ﷺ نے فرمایا: اے انجشہ! تجھ پر افسوس ہو ان آبگینوں کو ذرا آہستگی سے لے کر چل۔ ابو قلابہ نے کہا: نبی ﷺ نے عورتوں کے متعلق ایسے الفاظ کا استعمال فرمایا اگر تم سے کوئی شخص ان الفاظ کو استعمال کرے تو اسے معیوب خیال کرو، یعنی آپ ﷺ کا ارشاد: ان آبگینوں کو آہستگی سے لے کر چل۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6149]
حدیث حاشیہ:
(1)
انجشہ سیاہ فام حبشی نژاد ایک غلام تھا جو بڑی خوشی آوازی کے ساتھ حُدی پڑھتا اور اونٹوں کو چلاتا تھا۔
اس کی خوش الحانی سے متاثر ہو کر اونٹ مستی کے ساتھ دوڑ رہے تھے۔
ان اونٹوں پر خواتین تھیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطرہ محسوس ہوا کہیں ایسا نہ ہو کہ عورتیں گر جائیں، اس لیے آپ نے فرمایا:
انہیں آہستہ لے کر چل۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی نازک مزاجی کی وجہ سے انہیں آبگینوں سے تشبیہ دی کیونکہ عورتیں اگر شکستہ دل ہو جائیں تو ان کا پھر طبعی حالت پر آنا بہت مشکل ہوتا ہے، جیسے شیشہ جلدی ٹوٹ جاتا ہے پھر درست نہیں ہوتا۔
چونکہ عورتوں کے دل کمزور ہوتے ہیں اور خوش الحانی سے جلدی متاثر ہو جاتے ہیں، گانا سننے کی طرف ان کا میلان بڑھ جاتا ہے اور گانا، ذہنی آوارگی کا پیش خیمہ ہوتا ہے، اس لیے آپ نے انجشہ کو تنبیہ فرمائی۔
(3)
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس صنف نازک پر بڑا احسان ہے کہ آپ نے ان کی کمزوری اور نزاکت کا مردوں کو قدم قدم پر احساس دلایا۔
حدیث کے آخر میں ابو قلابہ کی بات کا مقصد یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ فصاحت و بلاغت کے اعلیٰ مراتب پر فائز تھے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کا کلام زیب دیتا تھا۔
اگر عام شخص اس قسم کا استعارہ استعمال کرے تو تم اس پر عیب لگانا شروع کر دو گے۔
(فتح الباري: 669/10)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6149   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6211  
6211. حضرت انس بن مالک ؓ سے ایک اور روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کا ایک حدی خواں تھا جسے انجشہ کہا جاتا تھا۔ اس کی آواز بہت سریلی تھی۔ نبی ﷺ نے اے فرمایا: اے انجشہ! نرمی کرو، آبگینوں کو چورنہ کرو۔ حضرت قتادہ نے کہا: اس سے مراد کمزور عورتیں ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6211]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظاہری طور پر شیشے کے الفاظ استعمال کیے لیکن اس سے مراد یہ تھی کہ عورتیں کمزور ہیں۔
اور شیشوں کو توڑنے سے مراد ان کا نیچے گر کر چوٹ کھانا ہے، لیکن درحقیقت آپ کی مراد یہ تھی کہ جس طرح چوٹ لگنے سے شیشہ ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اس کی اصلاح نہیں ہوتی، اسی طرح حُدِی کی آواز سے عورتوں کے دل میں گانے کی محبت پیدا ہو گی اور اس سے ان کے اخلاق بگڑنے کا اندیشہ ہے پھر ان کی اصلاح بہت مشکل ہو گی۔
(2)
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے الفاظ بول کر ظاہری معنی کے بجائے باطنی معنی مراد لیے، اور ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6211   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.