صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: اخلاق کے بیان میں
The Book of Al-Adab (Good Manners)
57. بَابُ مَا يُنْهَى عَنِ التَّحَاسُدِ وَالتَّدَابُرِ:
57. باب: حسد اور پیٹھ پیچھے برائی کی ممانعت۔
(57) Chapter. Jealousy and mutual estrangement are forbidden.
حدیث نمبر: 6065
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: حدثني انس بن مالك رضي الله عنه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لا تباغضوا ولا تحاسدوا ولا تدابروا وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم ان يهجر اخاه فوق ثلاثة ايام".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ مجھ سے انس مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپس میں بغض نہ رکھو، حسد نہ کرو، پیٹھ پیچھے کسی کی برائی نہ کرو، بلکہ اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ ایک بھائی کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ سلام کلام چھوڑ کر رہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle said, "Do not hate one another, and do not be jealous of one another, and do not desert each other, and O, Allah's worshipers! Be brothers. Lo! It is not permissible for any Muslim to desert (not talk to) his brother (Muslim) for more than three days."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 91


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاري6076أنس بن مالكلا تباغضوا لا تحاسدوا لا تدابروا كونوا عباد الله إخوانا
   صحيح البخاري6065أنس بن مالكلا تباغضوا لا تحاسدوا لا تدابروا كونوا عباد الله إخوانا
   صحيح مسلم6530أنس بن مالكلا تباغضوا لا تحاسدوا لا تدابروا كونوا عباد الله إخوانا
   صحيح مسلم6530أنس بن مالكلا تحاسدوا لا تباغضوا لا تقاطعوا كونوا عباد الله إخوانا
   جامع الترمذي1935أنس بن مالكلا تقاطعوا لا تدابروا لا تباغضوا لا تحاسدوا كونوا عباد الله إخوانا
   سنن أبي داود4910أنس بن مالكلا تباغضوا لا تحاسدوا لا تدابروا كونوا عباد الله إخوانا
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم602أنس بن مالكلا تباغضوا ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم ان يهجر اخاه فوق ثلاث ليال.
   المعجم الصغير للطبراني719أنس بن مالك لا يحل للمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث
   المعجم الصغير للطبراني720أنس بن مالك لا يحل للمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث
   مسندالحميدي1217أنس بن مالكلا تقاطعوا ولا تدابروا، ولا تباغضوا، ولا تحاسدوا، وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6065 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6065  
حدیث حاشیہ:
اللہ کے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مقدس وعظ ہے، جو اس قابل ہے کہ ہر وقت یاد رکھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے اس صورت میں یقینا امت کا بیڑا پار ہو سکے گا۔
اللہ سب کو ایسی ہمت عطا کرے آمین۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6065   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6065  
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ نے ان احادیث سے باہمی حسد اور آپس میں قطع تعلقی کو بیان کیا ہے کہ ایسا کرنا حرام ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حسد ایک انتہائی بری خصلت ہے جو اللہ تعالیٰ کے فیصلوں اور اس پر راضی نہ رہنے کی وجہ سے آتی ہے کیونکہ کسی کے پاس اللہ کی نعمت دیکھ کر جلنے کا نام حسد ہے۔
(2)
حسد کے بعد انسان میں بغاوت پیدا ہوتی ہے اور یہ دونوں چیزیں افراد، خاندانوں اور قوموں کی تباہی کا باعث ہیں۔
اسی طرح ایک دوسرے سے روگردانی کرنا اور پیٹھ پھیرنا بھی شریعت کو پسند نہیں جیسا کہ حدیث میں ہے:
جس نے ایک سال تک اپنے بھائی سے روابط توڑے رکھے تو وہ ایسے ہے جیسے اس کا خون بہا دیا ہو۔
(سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 4915)
اگر کہیں شکر رنجی ہو جائے تو تعلقات کو بالکل ہی منقطع کر لینا جائز نہیں، ہاں اگر مزید تعلقات بڑھانا خلاف مصلحت ہو تو سلام دعا سے بخل نہیں کرنا چاہیے۔
(3)
یہ وضاحت کرنا بھی ضروری ہے کہ تین دن سے زیادہ قطع تعلقی اس صورت میں ناجائز ہے جب کسی دنیاوی غرض سے یا اپنی ذات کے لیے ہو، اگر اللہ تعالیٰ کے لیے ہے تو ایسا کرنا اللہ کو محبوب ہے جیسا کہ امام ابو داود رحمہ اللہ نے ایک حدیث کے تحت فرمایا ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے چالیس دن تک میل جول چھوڑ دیا تھا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مرتے دم تک اپنے بیٹے سے بائیکاٹ کیے رکھا تھا۔
(سنن أبي داود، الأدب، تحت حدیث4916) (4)
بہرحال سلام کرنے اور اس کا جواب دینے سے بائیکاٹ کا گناہ ختم ہو جاتا ہے جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ سلام کہنے کے بعد اگر وہ جواب دے دے تو اجرو ثواب میں دونوں شریک ہو گئے اور اگر وہ سلام کا جواب نہ دے تو سلام کرنے والا اس بائیکاٹ کے گناہ سے نکل جاتا ہے۔
(الأدب المفرد، حدیث: 414)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6065   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 602  
´نیکی کے کاموں میں رشک اور نیکی میں مسابقت جائز ہے`
«. . .قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تباغضوا ولا تحاسدوا، ولا تدابروا، وكونوا عباد الله إخوانا، ولا يحل لمسلم ان يهجر اخاه فوق ثلاث ليال . . .»
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور آپس میں حسد نہ کرو اور ایک دوسرے کی طرف (ناراضی سے) پیٹھ نہ پھیرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ، کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ بائیکاٹ کرے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 602]
تخریج الحدیث:
[الموطأ رواية يحييٰ بن يحييي 907/2 ح 748 ك 47 ب 4 ح 14، التمهيد 115/6، الاستذكار: 1680، أخرجه البخاري 6076، ومسلم 2559، من حديث مالك به]
تفقہ:
➊ مسلمانوں کا ایک دوسرے سے بغض رکھنا، حسد اور بائیکاٹ کرنا حرام ہے لیکن دوسرے دلائل سے ثابت ہے کہ کسی شرعی عذر کی وجہ سے بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔ کفار، مشرکین، اہل بدعت و ضلالت اور منکرین دین اسلم سے نفرت و بغض رکھنا اور بائیکاٹ کرنا واجب ہے جیسا کہ دیگر دلائل سے ثابت ہے بلکہ بعض اوقات گناہگار مسلمانوں سے بھی بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔
➋ نیکی کے کاموں میں رشک اور نیکی میں مسابقت جائز ہے۔
➌ تین صحابہ کرام غزوہ تبوک سے بغیر شرعی عذر کے پیچھے رہ گئے تو ان سے پچاس دن تک بائیکاٹ کیا گیا تھا۔ دیکھئے: [سورة التوبه: 118، صحيح بخاري 4418، صحيح مسلم 2769]
➍ منکرین تقدیر (اہل بدعت) کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ان سے بری ہوں اور وہ مجھ سے بری ہیں۔ [صحيح مسلم: 8 ترقيم دارالسلام: 93]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ایک بدعتی کے سلام کا جواب نہیں دیا تھا۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 2152 وسنده حسن سقال الترمذي: هٰذا حديث حسن صحيح]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 4   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4910  
´مسلمان بھائی سے ترک تعلق کیسا ہے؟`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور ایک دوسرے کو پیٹھ نہ دکھاؤ (یعنی ملاقات ترک نہ کرو) اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو، اور کسی مسلمان کے لیے یہ درست نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ملنا جلنا چھوڑے رکھے ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4910]
فوائد ومسائل:
تین دن رات سے زیادہ قطع تعلقی کرنا اور میل جول چھوڑ دینا اس صورت میں ناجائز اور حرام ہے، جب محض اپنی ذات کے لیے ہو۔
اگر اللہ تعالی کے لیئے ہو تو یہ مشروع، محبوب اور ممدوح ہے۔
امام ابو داؤد ؒ نے حدیث: 4916 کے آخر میں اس مسئلے کی وضاحت کر دی ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4910   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1935  
´حسد کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپس میں قطع تعلق نہ کرو، ایک دوسرے سے بےرخی نہ اختیار کرو، باہم دشمنی و بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی سے سلام کلام بند رکھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1935]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اسلام نے مسلم معاشرہ کی اصلاح اور اس کی بہتری کا خاص خیال رکھا ہے،
اس حدیث میں جن باتوں کا ذکر ہے ان کا تعلق بھی اصلاح معاشرہ اور سماج کی سدھار سے ہے،
صلہ رحمی کا حکم دیاگیا ہے،
ہاہمی بغض و عناد اور دشمنی سے باز رہنے کو کہاگیا ہے،
حسد جومعاشرہ کے لیے ایسی مہلک بیماری ہے جس سے نیکیاں جل کر راکھ ہوجاتی ہیں،
اس سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1935   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1217  
1217- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: آپس میں قطع رحمی نہ کرو، آپس میں ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسدنہ کرو، اللہ کے بندے اور بھائی، بھائی بن کر رہو، کسی مسلمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے، وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ لاتعلق رہے۔‏‏‏‏ سفیان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں آپس میں مصنوعی بولی نہ لگاؤ، تو انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1217]
فائدہ:
اس حدیث میں بعض چیزوں سے منع کیا گیا ہے، اور ان کا تعلق حقوق العباد سے ہے، حسد کی تعریف یہ ہے کہ کسی پر نعمت دیکھ کر یہ کہنا یا سوچنا کہ اس سے نعمت چھن جائے، اور مجھے مل جائے اور یہ حرام ہے، اور جس روایت میں آتا ہے کہ حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے، وہ روایت سخت ضعیف ہے۔ [سنن ابن ماجه: 4210 اس كي سند ميں عيسي بن ابي عيسي متروك هے نيز ديكهيے الضعيفه: 1901]
نیز اس حدیث میں تین دن سے زیادہ کسی کو نہ بلانے کی مذمت بیان کی گئی ہے، یہاں پر ایک اہم نکتہ یاد رہے کہ اس سے مراد ہے کہ جو دو لوگ آپس میں لڑ پڑیں، ان کی آپس میں ملاقات ہو جائے اور وہ ایک دوسرے کو نہ بلائیں، اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ دو لوگ آپس میں لڑ پڑیں اور ان کی ملاقات ہی نہ ہوئی ہو، یہ مراد نہیں ہے، اس طرح خواہ دس دن گزر جائیں نیز یہ بھی یاد رہے کہ اللہ کی رضا کی خاطر کسی سے ناراض ہو جانا اور وہ ناراضگی پوری زندگی رکھ لینا جب تک دوسرا دین کی طرف نہ آئے یہ درست ہے، کیونکہ یہ ناراضگی اللہ کے لیے ہے، اور دوسرے انسان کی بھلائی کی خاطر ہے، بلکہ یہ ناراضگی باعث اجر ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1215   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.