حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 645
´مدینے میں طاعون اور دجال داخل نہیں ہو سکتے`
«. . . 270- وعن نعيم بن عبد الله عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”على أنقاب المدينة ملائكة، لا يدخلها الطاعون ولا الدجال.“ . . .»
”. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینے کے راستوں پر فرشتے ہیں، اس میں طاعون اور دجال داخل نہیں ہو سکتے . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 645]
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1880، ومسلم 1379، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ حرم مدینہ اور حرم مکہ میں دجالِ اکبر داخل نہیں ہو سکتا۔
➋ مدینہ میں طاعون کی ایسی بیماری نہیں آسکتی جس سے سارے لوگ مرجائیں۔
➌ دنیا کے تمام شہروں کے مقابلے میں مکہ اور مدینہ افضل ہیں۔
➍ مزید فوائد کے لیے دیکھئے ح353
➎ طاعون کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے۔ دیکھئے ح433
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 270