ہم سے یوسف بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ ابواحمد زبیری نے، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے منصور بن معتمر نے، ان سے سالم بن ابی الجعد نے اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند برتنوں میں نبیذ بھگونے کی (جن میں شراب بنتی تھی) ممانعت کر دی تھی پھر انصار نے عرض کیا کہ ہمارے پاس تو دوسرے برتن نہیں ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو خیر پھر اجازت ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھ سے خلیفہ بن خیاط نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے منصور بن معتمر نے اور ان سے سالم بن ابی الجعد نے پھر یہی حدیث روایت کی تھی۔
Narrated Jabir: Allah's Apostle forbade the use of (certain) containers, but the Ansar said, "We cannot dispense with them." The Prophet then said, "If so, then use them."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 69, Number 496
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5592
حدیث حاشیہ: معلوم ہوا کہ جن برتنوں میں شراب بنتی تھی ان برتنوں کے استعمال سے اور ان میں نبیذ بنانے سے بھی منع فرمایا تاکہ شراب کا شائبہ تک باقی نہ رہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5592