صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
9. بَابُ: {وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلاَّ فِتْنَةً لِلنَّاسِ} :
9. باب: آیت کی تفسیر ”یعنی (معراج کی رات میں) ہم نے جو جو مناظر دکھلائے تھے، ان کو ہم نے ان لوگوں کی آزمائش کا سبب بنا دیا“۔
(9) Chapter. “And We made not the vision which We showed you (O Muhammad as an actual eye-witness and not as a dream on the night of Al-Isra), but a trial for mankind...” (V.17:60)
حدیث نمبر: 4716
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، عن عمرو، عن عكرمة، عن ابن عباس رضي الله عنه، وما جعلنا الرؤيا التي اريناك إلا فتنة للناس سورة الإسراء آية 60، قال:" هي رؤيا عين، اريها رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة اسري به، والشجرة الملعونة سورة الإسراء آية 60، شجرة الزقوم".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلا فِتْنَةً لِلنَّاسِ سورة الإسراء آية 60، قَالَ:" هِيَ رُؤْيَا عَيْنٍ، أُرِيَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ، وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ سورة الإسراء آية 60، شَجَرَةُ الزَّقُّومِ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے، ان سے عکرمہ نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آیت «وما جعلنا الرؤيا التي أريناك إلا فتنة للناس‏» میں «رؤيا» سے آنکھ کا دیکھنا مراد ہے (بیداری میں نہ کہ خواب میں) یعنی وہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شب معراج میں دکھایا گیا اور «شجرة الملعونة‏» سے تھوہڑ کا درخت مراد ہے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Ibn `Abbas: Regarding: 'And We granted the vision (Ascension to the Heaven "Miraj") which We showed you (O Muhammad as an actual eye witness) but as a trial for mankind.' (17.60) It was an actual eyewitness which was shown to Allah's Messenger during the night he was taken on a journey (through the heavens). And the cursed tree is the tree of Az-Zaqqum (a bitter pungent tree which grows at the bottom of Hell).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 240


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاري4716عبد الله بن عباسوما جعلنا الرؤيا التي أريناك إلا فتنة للناس قال هي رؤيا عين أريها رسول الله ليلة أسري به والشجرة الملعونة
   صحيح البخاري6613عبد الله بن عباسوما جعلنا الرؤيا التي أريناك إلا فتنة للناس
   صحيح البخاري3888عبد الله بن عباسوما جعلنا الرؤيا التي أريناك إلا فتنة للناس
   جامع الترمذي3134عبد الله بن عباسوما جعلنا الرؤيا التي أريناك إلا فتنة للناس قال هي رؤيا عين أريها النبي ليلة أسري به إلى بيت المقدس الشجرة الملعونة في القرآن هي شجرة الزقوم

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4716 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4716  
حدیث حاشیہ:
اہل سنت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ معراج نبوی حالت بیداری میں ہوا۔
مکہ سے بیت المقدس تک معراج قرآن شریف سے ثابت ہے اور وہاں سے آسمانوں تک کی سیر صحیح حدیث سے ثابت ہے۔
اہلحدیث کا ہر دو پر ایمان ہے۔
﴿رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ﴾ (المائدة: 83)
یہ تھوہڑ کا درخت دوزخ میں اگے گا۔
مشرکوں کو اس پر تعجب آتا تھا کہ آگ میں درخت کیوں کر اگے گا۔
انہوں نے حق تعالیٰ کی قدرت پر غور نہیں کیا۔
سمندر ایک کیڑا ہے جو آگ میں اس طرح عیش کرتا ہے جیسے آدمی ہوا میں یا مچھلی پانی میں۔
شتر مرغ آگ کے انگارے، گرم لوہے کے ٹکڑے نگل جاتا ہے، اس کو مطلق تکلیف نہیں ہوتی۔
(وحیدی)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4716   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4716  
حدیث حاشیہ:

واقعہ معراج ایک خرق عادت معجزہ تھا۔
کفار نے اس معجزے کا اتنا مذاق اڑایا کہ کمزور ایمان والے لوگ بھی شک میں پڑ گئے۔
پھر وہ کافر جنھوں نے پہلے بیت المقدس دیکھا ہوا تھا وہ رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق سوالات پوچھنے لگے۔
اللہ تعالیٰ نے درمیان سے سب پردے ہٹادیے اورآپ ﷺ ان کے تمام سوالات کے جوابات دینے لگے۔
اب چاہیے تو یہ تھا کہ کسی حسی معجزہ کے طالب کفار ایمان لے آتے لیکن وہ ان کے لیے آزمائش اور باعث فتنہ بن گیا اور وہ پہلے سے بھی زیادہ سرکشی کرنے لگے۔

تھوہر کے درخت کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"جہنم کی تہ سے تھوہر کادرخت اُگے گا۔
یہی اہل جہنم کاکھاناہوگا۔
اس کے علاوہ انھیں کھانے کی کوئی اورچیز نہیں ملے گی۔
" (الصافات: 62/37)
اس پر بھی کفار نے بہت باتیں بنائیں کہ آگ میں یہ درخت کیسے اُگ سکتاہے،حالانکہ آگ کا کیڑا سَمَندر(Salamander)
آگ ہی سے پیدا ہوتا ہے اور اسی میں زندہ رہتا ہے۔

تھوہر کا درخت ملعون اس لیے ہے کہ اس میں غذائیت تو نام کی نہیں بلکہ اس کے کانٹے اتنے سخت ہوتے ہیں وہ اہل دوزخ کی اذیت اورتکلیف میں اضافہ ہی کریں گے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4716   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 6613  
´آیت اور وہ خواب جو ہم نے تم کو دکھایا ہے، اسے ہم نے صرف لوگوں کے لیے آزمائش بنایا ہے`
«. . . عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:" وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلا فِتْنَةً لِلنَّاسِ سورة الإسراء آية 60، قَالَ: هِيَ رُؤْيَا عَيْنٍ أُرِيَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ"، قَالَ:" وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُونَةَ فِي الْقُرْآنِ، قَالَ: هِيَ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ . . .»
. . . ابن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت «وما جعلنا الرؤيا التي أريناك إلا فتنة للناس‏» اور وہ رؤیا جو ہم نے تمہیں دکھایا ہے اسے ہم نے صرف لوگوں کے لیے آزمائش بنایا ہے۔ کے متعلق کہا کہ اس سے مراد آنکھ کا دیکھنا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معراج کی رات دکھایا گیا تھا۔ جب آپ کو بیت المقدس تک رات کو لے جایا گیا تھا، کہا کہ قرآن مجید میں «الشجرة الملعونة» سے مراد «زقوم‏.‏» کا درخت ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْقَدَرِ: 6613]
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6613 کا باب: «بَابُ: {وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلاَّ فِتْنَةً لِلنَّاسِ}
باب اور حدیث میں مناسبت:
ترجمۃ الباب قرآن مجید کی آیت پر مبنی ہے کہ وہ خواب جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھایا گیا وہ آزمائش تھا لوگوں کے لیے، تحت الباب اسی آیت کو پیش فرمایا گیا مگر آیت کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے کا ذکر کیا گیا ہے اور «الشجرة الملعونة» کا بھی ذکر فرمایا۔ لہذا ترجمۃ الباب کی مناسبت اس حدیث سے کس طرح ہو سکتی ہے؟ کیونکہ بظاہر باب اور حدیث میں مناسبت کا پہلو کس انداز سے قائم ہوگا واضح نہیں ہوتا اور خواب کا ذکر باب میں کیا گیا اور تحت الباب زقوم کے درخت کا، لہذا اس موقع پر مناسبت کا پہلو اجاگر نہیں ہوتا۔ ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے ابن التین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وجه دخول هذا الحديث فى كتاب القدر الإشارة إلى أن الله قدر على المشركين التكذيب لرؤيا نبيه الصادق فكان ذالك زيادة فى طغيانهم حيث قالوا: كيف يسير إلى بيت المقدس فى ليلة واحدة ثم يرجع فيها؟ وكذالك جعل الشجرة الملعونة زيادة فى طغيانهم حيث قالوا: كيف يكون فى النار شجرة و النار تحرق الشجر؟ و فيه خلق الله الكفر و دواعي الكفر من الفتنة.» (1)
اس حدیث کو کتاب القدر میں نقل کرنے کی وجہ اس امر کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے کہ اللہ تعالی نے مشرکین کے لیے مقدر کر رکھا ہے کہ وہ اس کے نبی کی رویائے صادقہ کی تکذیب کریں، تو یہ ان کی طغیان اور سرکشی میں زیادتی ہے، جب کہا گیا کہ کس طرح ایک ہی رات میں بیت المقدس میں جا کر واپس آ گئے؟ اسی طرح سے «شجرة ملعونة» کو ان کی سرکشی میں زیادتی کا سبب بنایا، جب اعتراض لگایا گیا کہ جہنم (جو آگ کے انگاروں سے عبارت ہے) میں درخت کیسے باقی رہ سکتا ہے، آگ نے اسے جلایا نہیں؟ اس میں اللہ تعالی کی خلقت کا انکار ہے اور یہ دواعی الکفر ہے فتنہ سے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«وجه دخوله فى أبواب القدر من ذكر الفتنة، و أن الله تعالى هو الذى جعلها، وقد قال موسى عليه السلام: ﴿إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ وَتَهْدِي مَنْ تَشَاءُ﴾ [الأعراف: 155] (2)
یعنی اس حدیث کو ابواب القدر میں نقل کرنے کی وجہ فتنہ سے ہے کہ اللہ تعالی نے یقینا (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب کو) ان کے لیے فتنہ (آزمائش) بنایا، جیسا کہ اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام کا فرمان نقل فرمایا کہ « ﴿إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ وَتَهْدِي مَنْ تَشَاءُ﴾ » [الأعراف: 155] ۔ علامہ مہلب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اس حدیث کو کتاب القدر میں لانے کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی نے لوگوں پر مہر لگا دی، جو مشرکین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رؤیا کو جھٹلا رہے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو صادق ہیں آپ کی تکذیب کی وجہ سے انہیں فتنہ میں مبتلا کر دیا گیا اور ان کی سرکشی میں زیادتی بھی کر دی گئی، اسی طرح سے قرآن میں جو «شجرة الملعونة» ہے، وہ بھی لوگوں کے لیے فتنہ بنایا گیا ہے، ان کا یہ بھی اعتراض تھا کہ درخت کس طرح سے باقی رہے گا آگ میں جب کہ وہ یابس اور اخضر ہو، پس یہ (اعتراض) ان کے لیے فتنہ ہے اور ان کی گمراہی میں اضافے کا سبب بھی۔(2)
خلاصہ کلام یہ ہے کہ ترجمۃ الباب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس خواب کا ذکر ہے جس کے ذریعے لوگوں کو آزمایا گیا، اور تحت الباب حدیث میں جس خواب کا ذکر ہے تو تقدیر میں لکھ دیا گیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خواب کو مشرکین جھٹلائیں گے اور جب وہ جھٹلائیں گے تو لازما ان پر جہنم واجب کر دی جائے گی جس میں زقوم کا درخت ہے جو گنہگاروں کا کھانا ہے۔ لہذا اس تطبیق سے ترجمۃ الباب سے بھی مناسب قائم ہو گی اور کتاب القدر سے بھی۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث/صفحہ نمبر: 231   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3134  
´سورۃ بنی اسرائیل سے بعض آیات کی تفسیر۔`
‏‏‏‏ عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما آیت کریمہ: «وما جعلنا الرؤيا التي أريناك إلا فتنة للناس» اور نہیں کیا ہم نے وہ مشاہدہ کہ جسے ہم نے تمہیں کروایا ہے (یعنی إسراء و معراج کے موقع پر جو کچھ دکھلایا ہے) مگر لوگوں کی آزمائش کے لیے (بنی اسرائیل: ۶۰)، کے بارے میں کہتے ہیں: اس سے مراد (کھلی) آنکھوں سے دیکھنا تھا، جس دن آپ کو بیت المقدس کی سیر کرائی گئی تھی ۱؎ انہوں نے یہ بھی کہا «والشجرة الملعونة في القرآن» میں شجرہ «ملعونہ» سے مراد تھوہڑ کا درخت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3134]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اور نہیں کیا ہم نے وہ مشاہدہ کہ جسے ہم نے تمہیں کروایا ہے (یعنی إسراء ومعراج کے موقع پر جو کچھ دکھلایا ہے) مگر لوگوں کی آزمائش کے لیے (بنی اسرائیل: 60)
2؎:
یعنی خواب میں سیر نہیں،
بلکہ حقیقی وجسمانی معراج تھی۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3134   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3888  
3888. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی کے اس ارشاد: اور وہ منظر جو ہم نے آپ کو دکھایا صرف لوگوں کی آزمائش کے لیے تھا۔ سے مراد خواب نہیں بلکہ یہ آنکھ کی رؤیت تھی جو رسول اللہ ﷺ کو اسی رات دکھائی گئی جس رات آپ کو بیت المقدس کی سیر کرائی گئی تھی۔ اور حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ قرآن میں شجرہ ملعونہ سے مراد تھوہر کا درخت ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3888]
حدیث حاشیہ:
یہ درخت دوزخ میں پیدا ہوگا اگر چہ دنیاوی تھوہڑ کے مانند ہوگا مگر زہر اور تلخی میں اس قدر خطرناک ہوگا جواہل دوزخ کے پیٹ اور آنتوں کو پھاڑ د ے گا، گلے میں پھنس جائے گا۔
اس کے پتے ازدھے سانپوں کے پھنوں کی طرح ہوں گے۔
یہی ملعون درخت ہے جس کا ذکرقرآن مجید میں آیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3888   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6613  
6613. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے درج زیل آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: وہ منظر جو ہم نے آپ کو دکھایا ہے اسے ہم نے لوگوں کے لیے باعث آزمائش بنایا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اس سے مراد آنکھ سے دیکھنا ہے جو رسول اللہ ﷺ کو معراج کی رات دکھایا گیا جب آپ کو بیت المقدس تک رات کے وقت سیر کرائی گئی۔ قرآن مجید میں(الشجرة الملعونة) سے مراد زقوم کا درخت ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6613]
حدیث حاشیہ:
بعض شارحین نے حدیث اور باب کی مطابقت اس توجیہ کے ساتھ کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کی تقدیر میں یہ بات لکھ دی تھی کہ وہ معراج کا قصہ جھٹلائیں گے اور اسی طرح سے ہوا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6613   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3888  
3888. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی کے اس ارشاد: اور وہ منظر جو ہم نے آپ کو دکھایا صرف لوگوں کی آزمائش کے لیے تھا۔ سے مراد خواب نہیں بلکہ یہ آنکھ کی رؤیت تھی جو رسول اللہ ﷺ کو اسی رات دکھائی گئی جس رات آپ کو بیت المقدس کی سیر کرائی گئی تھی۔ اور حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ قرآن میں شجرہ ملعونہ سے مراد تھوہر کا درخت ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3888]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث میں ان لوگوں کی تردید مقصود ہے جو کہتے ہیں کہ معراج خواب کی حالت میں ہواتھا۔
حدیث رویاء کو عین سے مقید کرنے کا یہ اشارہ ہے کہ رؤیت سے مراد حالت بیداری میں دیکھنا ہے۔

اس میں لوگوں کا امتحان تھا چنانچہ کچھ لوگ اس بات کو ناممکن خیال کرتے تھے کہ ایک رات میں بیت المقدس کیسے پہنچا جا سکتا ہے نیز مشرکین کے لیے یہ بات بھی باعث فتنہ تھی کہ زقوم کا درخت آگ میں پروان چڑھے گا۔
حالانکہ آگ تو درخت کو جلا کر ختم کر ڈالتی ہے۔
یہ تھوہر اہل جہنم کا کھانا ہوگا جو پیٹ میں گرم پانی کی طرح کھولے گا۔
(الدخان: 44۔
43)

تھوہر کا درخت اگرچہ دنیاوی تھوہر کی مانند ہوگا مگر زہر اور تلخی میں اس قدر خطرناک ہوگا کہ اہل دوزخ کے پیٹ اور ان کی آنتوں کو پھاڑ دے گا اس کے پتے اژد ہے ساپنوں کے پھنوں کی طرح ہوں گے جس کی صراحت قرآن میں ہے۔
(الصفت: 37۔
64)

   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3888   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6613  
6613. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے درج زیل آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: وہ منظر جو ہم نے آپ کو دکھایا ہے اسے ہم نے لوگوں کے لیے باعث آزمائش بنایا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اس سے مراد آنکھ سے دیکھنا ہے جو رسول اللہ ﷺ کو معراج کی رات دکھایا گیا جب آپ کو بیت المقدس تک رات کے وقت سیر کرائی گئی۔ قرآن مجید میں(الشجرة الملعونة) سے مراد زقوم کا درخت ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6613]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں واقعۂ معراج کی طرف اشارہ ہے۔
یہ ایک خرق عادت واقعہ اور معجزہ تھا لیکن اس کا بہت مذاق اڑایا گیا، پھر جن کافروں نے بیت المقدس دیکھا تھا انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔
اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے تمام پردے دور کر دیے اور آپ نے انہیں تمام سوالات کا جواب دیا۔
اب چاہیے تو یہ تھا کسی حسبی معجزے کے طلب گار کافر ایمان لے آتے لیکن کاتب ازلی نے ان کے لیے کفر ہی مقدر کیا تھا، اس لیے وہ پہلے سے بھی زیادہ سرکشی کی راہ اختیار کرنے لگے۔
(2)
واقعۂ معراج کی طرح تھوہر کے درخت کا آگ میں پیدا ہونا بھی ان کے لیے فتنہ بن گیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ آگ تو لکڑی کو جلا دیتی ہے، اس لیے درخت کا آگ میں پیدا ہونا کیسے ممکن ہے۔
اس درخت کو ملعون اس لیے کہا گیا کہ اس میں غذائیت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ اس کے کانٹے بڑے سخت اور تیز ہوتے ہیں جو اہل دوزخ کی اذیت و تکلیف میں مزید اضافے کا باعث ہوں گے۔
(3)
واقعۂ معراج کے فتنہ بننے سے یہ بات ازخود ثابت ہو جاتی ہے کہ یہ سفر جسمانی تھا، روحانی یا کشفی نہیں تھا کیونکہ خواب میں تو ہر انسان ایسے یا اس سے بھی عجیب تر واقعات دیکھ سکتا ہے لیکن کبھی کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔
دراصل کفار مکہ نے واقعۂ معراج اور زقوم کی پیدائش کو عقل کے پیمانے سے ناپنے کی کوشش کی جو دراصل اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کا انکار ہے۔
اسی طرح تقدیر کے معاملات کو عقل سے پرکھنا بھی گمراہی اور ضلالت ہے۔
دراصل اللہ تعالیٰ نے مشرکین کی تقدیر میں یہ بات لکھ دی تھی کہ انہوں نے واقعۂ معراج کو خواہ مخواہ جھٹلانا ہے، چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6613   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.