(مرفوع) وقال محمد بن بكر، اخبرنا ابن جريج، اخبرني عمرو بن دينار، عن ابي الشعثاء، انه قال: ومن يتقي شيئا من البيت، وكان معاوية يستلم الاركان، فقال له ابن عباس رضي الله عنهما: إنه لا يستلم هذان الركنان، فقال: ليس شيء من البيت مهجورا، وكان ابن الزبير رضي الله عنهما يستلمهن كلهن.(مرفوع) وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ، أَنَّهُ قَالَ: وَمَنْ يَتَّقِي شَيْئًا مِنْ البيت، وَكَانَ مُعَاوِيَةُ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: إِنَّهُ لَا يُسْتَلَمُ هَذَانِ الرُّكْنَانِ، فَقَالَ: لَيْسَ شَيْءٌ مِنْ البيت مَهْجُورًا، وَكَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَسْتَلِمُهُنَّ كُلَّهُنَّ.
اور محمد بن بکر نے کہا کہ ہمیں ابن جریج نے خبر دی، انہوں نے کہا مجھ کو عمرو بن دینار نے خبر دی کہ ابوالشعثاء نے کہا بیت اللہ کے کسی بھی حصہ سے بھلا کون پرہیز کر سکتا ہے۔ اور معاویہ رضی اللہ عنہ چاروں رکنوں کا استلام کرتے تھے، اس پر عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا کہ ہم ان دو ارکان شامی اور عراقی کا استلام نہیں کرتے تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیت اللہ کا کوئی جزء ایسا نہیں جسے چھوڑ دیا جائے اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بھی تمام ارکان کا استلام کرتے تھے۔
Abu Ash-Sha'tha said, "Who keeps away from some portion of the Ka'bah?" Mu'awiya used to touch the four corners of the Ka'bah, Ibn 'Abbas said to him, "These two corners (the one facing the Hijr) are not to be touched." Mu'awiya said, "Nothing is untouchable in the Ka'bah." And Ibn Az-Zubair used to touch all the corners of the Ka'bah.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 26, Number 678
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1608
حدیث حاشیہ: (1) بیت اللہ کے چار کونے ہیں۔ جس کونے میں حجراسود نصب ہے اس کی دو فضیلتیں ہیں: ایک تو اس میں جنت کا پتھر نصب ہے جسے حجراسود کہا جاتا ہے۔ دوسرا وہ حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر ہے۔ اس بنا پر اسے بوسہ دیا جاتا ہے۔ اگر بوسہ ممکن نہ ہو تو استلام اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو اشارہ کیا جاتا ہے۔ دوسرا کونا رکن یمانی ہے۔ اس کے لیے یہی ایک برتری ہے کہ وہ قواعد ابراہیم ؑ پر ہے، اس لیے اسے چوما تو نہیں جاتا، البتہ اس کا استلام مشروع ہے۔ دوسرے دو کونے قواعد ابراہیم ؑ پر نہیں ہیں، اس لیے ان کا بوسہ یا استلام مشروع نہیں، البتہ بعض صحابہ کرام ؓ بیت اللہ کے چاروں کونوں کو استلام کرتے تھے۔ ان میں حضرت امیر معاویہ ؓ بھی ہیں جن کا مذکورہ حدیث میں ذکر ہے۔ (2) تفصیلی روایت بایں الفاظ ہے: ابو طفیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس اور حضرت امیر معاویہ ؓ کے ہمراہ حج کیا۔ حضرت امیر معاویہ بیت اللہ کے ہر کونے کا استلام کرتے تھے۔ حضرت ابن عباس ؓ انہیں کہتے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجراسود اور رکن یمانی کا استلام کیا ہے۔ ان کے جواب میں حضرت معاویہ ؓ فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کی کوئی چیز متروک نہیں ہے۔ (فتح الباري: 597/3) حضرت امیر معاویہ ؓ نے جو کچھ فرمایا اس کی بنیاد ان کے ذاتی فہم پر ہے مگر رسول اللہ ﷺ کا عمل اس پر مقدم ہے۔ امام شافعی ؒ نے اس کا خوبصورت جواب دیا ہے کہ ہم ایسا بیت اللہ کو متروک سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ اتباع سنت کی وجہ سے کرتے ہیں۔ اگر اس کونے کا استلام نہ کرنا ترک بیت اللہ ہے تو باقی کونوں کو نہ چھونا بھی ترک میں آئے گا، حالانکہ ان کا استلام نہ کرنے کو کوئی بھی ترک نہیں کہتا، اس لیے عمل اور ترک دونوں میں اتباع سنت کا جذبہ کارفرما ہونا چاہیے۔ (فتح الباري: 599/3)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1608