مختصر حصن المسلم کل احادیث 276 :حدیث نمبر
مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
विभिन्न
130. سرکش شیاطین کے مکر و فریب سے بچنے کی دعا​
शैतान के धोके और बहकावे से बचने की दुआ
حدیث نمبر: 257
Save to word اعراب Hindi
اعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر، ولا فاجر من شر ما خلق، وذرا وبرا، ومن شر ما ينزل من السماء، ومن شر ما يعرج فيها، ومن شر ما ذرا في الارض، ومن شر ما يخرج منها، ومن شر فتن الليل والنهار، ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير، يا رحمٰن أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ، وَلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَذَرَأَ وَبَرَأَ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ، يَا رَحْمَٰنُ
میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ جن سے کوئی نیک و بد تجاوز نہیں کر سکتا، پناہ میں آتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا، بنایا اور پھیلا دیا، اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان میں چڑھتی ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے زمین میں پھیلا دیا، اور ہر اس چیز کے شر سے جو اس سے نکلتی ہے اور رات و دن کے فتنوں سے اور رات کو آنے والے شر سے سوائے وہ رات کو آنے والا جو بھلائی کے ساتھ آتا ہے، اے نہایت رحم کرنے والے۔ [اسناده حسن، مسنداحمد: 319/3ح15461، عمل اليوم و الليلة لابن السني: 638، تحقيق سليم بن عبد الهلالي]
131. استغفار اور توبہ کا بیان
इस्तग़फ़ार और तोबा का बयान
حدیث نمبر: 258
Save to word اعراب Hindi
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! بے شک میں اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں ستر (70) مرتبہ سے زیادہ معافی مانگتا ہوں اور اس سے توبہ کرتا ہوں۔ [صحيح بخاري: 6307]
حدیث نمبر: 259
Save to word اعراب Hindi
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! اللہ کی طرف توبہ کرو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں سو (100) مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔ [صحيح مسلم: 2702]
حدیث نمبر: 260
Save to word اعراب Hindi
استغفر اللٰه الذي لا إلٰه إلا هو الحي القيوم، واتوب إليه أَسْتَغْفِرُ اللَٰهَ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے کہا: میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے، قائم رکھنے والا ہے اور میں اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیں گے چاہے وہ میدان جہاد سے بھاگا ہو۔ [حسن، سنن ابي داؤد: 1517، سنن ترمذي: 3577، المستدرك للحاكم: 511/1ح1884]
حدیث نمبر: 261
Save to word اعراب Hindi
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بندے کے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری پہر میں ہوتا ہے، اگر ان لوگوں میں شامل ہونے کی استطاعت رکھو جو اس وقت اللہ کو یاد کرتے ہیں تو ان میں شامل ہو جاؤ۔ [اسناده صحيح، سنن ترمذي: 3579، وقال: حسن غريب]
حدیث نمبر: 262
Save to word اعراب Hindi
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے، اس لئے تم سجدہ میں بہت زیادہ دعا کرو۔ [صحيح مسلم: 482]
حدیث نمبر: 263
Save to word اعراب Hindi
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے دل پر کبھی سستی کا پردہ آ جاتا ہے، میں اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں سو مرتبہ بخشش طلب کرتا ہوں۔ [صحيح مسلم: 2702]
132. تکبیر، تسبیح، تحمید اور تہلیل کی فضیلت​
तक्बीर और तस्बीह और प्रशंसा आदि की फ़ज़ीलत ( पुण्य )
حدیث نمبر: 264
Save to word اعراب Hindi
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے دن میں سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے۔ کہا تو اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ [صحيح بخاري: 6405، صحيح مسلم: 2691]
حدیث نمبر: 265
Save to word اعراب Hindi
لا إلٰه إلا اللٰه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
​جس شخص نے دن میں دس مرتبہ کہا: اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی ہی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اولاد اسماعیل میں سے چار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔ [صحيح بخاري: 6403، 6404، صحيح مسلم: 2693]
حدیث نمبر: 266
Save to word اعراب Hindi
سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر انتہائی ہلکے، میزان میں بہت بھاری اور رحمٰن کے ہاں بہت زیادہ پسندیدہ ہیں۔، اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے اور اللہ پاک ہے عظمت والا ہے۔ [صحيح بخاري: 6406، صحيح مسلم: 2694]

Previous    23    24    25    26    27    28    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.