مختصر حصن المسلم کل احادیث 276 :حدیث نمبر
مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
विभिन्न
120. صفا و مروہ پر ٹھہر نے کی دعا​
सफ़ा और मरवाह पे ठहरने की दुआ
حدیث نمبر: 247
Save to word اعراب Hindi
آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا کے قریب آئے تو پڑھا: «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَٰهِ اَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ بِه» یقیناً صفا و مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں، میں بھی اسی سے شروع کرتا ہوں جس سے اللہ نے شروع کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے شروع کیا، اس پر چڑھ کر بیت اللہ کو دیکھا، پھر قبلہ رو ہو کر اللہ تعالیٰ کی توحید کا اقرار کیا، اور اللہ کی کبریائی بیان کی اور درج ذیل دعا پڑھی: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران دعا کرتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ کہتے، حدیث میں مروی ہے کہ جیسا (عمل) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا پر کیا اسی طرح آپ نے مروہ پر بھی کیا۔ [صحيح مسلم: 1218]
121. یوم عرفہ کی دعا​
अराफ़ात के दिन की दुआ
حدیث نمبر: 248
Save to word اعراب Hindi
لا إلٰه إلا اللٰه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام دعاؤں سے بہتر عرفہ کے دن کی دعا ہے، اور اس دن سب سے بہتر کلمہ جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کہا وہ یہ ہے: اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ [اسناده ضعيف، سنن ترمذي: 3585]
عرفات کے دن یہ دعا پڑھنا ثابت نہیں ہے۔
122. مشعر حرام کے قریب کی دعا​
मशअर हराम के पास की दुआ
حدیث نمبر: 249
Save to word اعراب Hindi
الله اكبر لا إلٰه إلا الله اَللهُ أَكْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَا الله
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے، جب مشعر حرام کے قریب آئے تو قبلہ رخ ہو کر اللہ تعالی سے دعا کی: اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کی توحید پر مبنی کلمات کہتے رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی جگہ ٹھہرے رہے حتی کہ جب خوب روشنی ہو گئی تو آپ سورج نکلنے سے پہلے وہاں سے چل پڑے۔ [صحيح مسلم: 1218]
123. رمی جمار کرتے ہوئے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھنا
शैतान को कंकरी मारते समय हर कंकरी पे तक्बीर पढ़ना
حدیث نمبر: 250
Save to word اعراب Hindi
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں جمرات کو رمی کرتے ہوئے ہر کنکری پھینکتے وقت «الله اكبر» کہا، پھر تھوڑا سا آگے بڑھے، پہلے اور دوسرے جمرے کو رمی کی، جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ «الله اكبر» کہتے، پھر وہاں سے ہٹ گئے اور دعائیں کی۔ [صحيح بخاري: 1752، 1753، صحيح مسلم: 1296، واللفظ للبخارى]
124. تعجب اور خوش کن کام کے وقت دعا​
आश्चर्य और ख़ुश करने वाले काम के समय की दुआ
حدیث نمبر: 251
Save to word اعراب Hindi
سبحان اللٰه
«اللٰه اكبر
سُبْحَانَ اللَٰهِ
«اللَٰهُ أَكْبَرُ
اللہ پاک ہے۔ [صحيح بخاري: 115، 283، صحيح مسلم: 371، 2688]
اللہ سب سے بڑا ہے۔ [صحيح بخاري: 610، 4741، صحيح مسلم: 222]
125. خوش خبری ملے تو کیا کرے؟
अच्छी सुचना मिले तो किया करे
حدیث نمبر: 252
Save to word اعراب Hindi
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی ایسے کام کی خبر ملتی جو آپ کے لئے خوشی کا باعث ہوتا یا آپ کو پسند ہوتا تو آپ اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ ریز ہو جاتے۔ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 2774، سنن ترمذي: 1578، سنن ابن ماجه: 1394]
126. جسم میں تکلیف محسوس کرنے والا کیا کرے اور کیا کہے؟
शरीर में दर्द महसूस करने वाला किया करे और किया कहे
حدیث نمبر: 253
Save to word اعراب Hindi
​نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص جسم کے کسی حصے میں تکلیف محسوس کرے تو اپنا ہاتھ درد والے حصے پر رکھے اور کہے: «بِسْمِ الله» تین مرتبہ، پھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھے «أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ» میں اللہ اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، اس تکلیف کے شر سے جسے میں محسوس کر رہا ہوں اور جس سے میں ڈر رہا ہوں۔ [صحيح مسلم: 2202]
127. ​اپنی نظر لگنے کا ڈر ہو تو کیا کرے؟
अपनी नज़र लगने का डर हो तो किया करे
حدیث نمبر: 254
Save to word اعراب Hindi
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی یا خود اپنی ذات یا اپنے مال میں ایسا معاملہ دیکھے جو اسے خوش کرنے والا ہو تو برکت کی دعا کرے کیونکہ نظر لگ جانا حق ہے۔ [صحيح، سنن ابن ماجه: 3508، 3509، المستدرك للحاكم: 4/ 215]
128. گھراہٹ کے وقت کیا کہے؟
घबराहट के समय किया कहे
حدیث نمبر: 255
Save to word اعراب Hindi
لا إلٰه إلا اللٰه لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَٰهُ
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔ [صحيح بخاري: 3346، صحيح مسلم: 2880]
129. ​قربانی کرتے وقت کیاکہے؟
क़ुरबानी करते समय किया कहे
حدیث نمبر: 256
Save to word اعراب Hindi
بسم اللٰه واللٰه اكبر (اللٰهم منك و لك) اللٰهم تقبل منى بِسْمِ اللَٰهِ وَاللَٰهُ أَكْبَرُ (اَللَٰهُمَّ مِنْكَ وَ لَك) اَللَٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّىْ
اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ سب سے بڑا ہے، (اے اللہ! تیری طرف سے اور تیرے لئے ہی ہے) اے اللہ! تو اس عمل کو میری طرف سے قبول کر۔ «اَللَّهُمَّ مِنْكَ وَ لَك» سے لے کر آخر تک الفاظ ثابت نہیں، لہذا صرف «بِسْمِ اللَٰهِ وَاللَٰهُ أَكْبَرُ» پڑھیں۔ [صحيح مسلم: 1966، 1977، السنن الكبري للبيهقي9/ 287، وسنده ضعيف]

Previous    22    23    24    25    26    27    28    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.