”تمہارے پاس روزہ دار افطار کریں، تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور تمہارے لئے فرشتے دعائیں کرتے رہیں۔“[حسن، سنن ابي داؤد:3854، سنن ابن ماجه:1747، مسند احمد:118/3]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی شخص کو کھانے کی دعوت دی جائے تو اسے قبول کرے، اگر اس نے روزہ رکھا ہو تو دعا کر دے اور اگر روزے سے نہ ہو تو کھا لے۔“[صحيح مسلم:1431]
اللٰهم بارك لنا في ثمرنا، وبارك لنا في مدينتنا، وبارك لنا في صاعنا، وبارك لنا في مدنا اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثَمَرِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا
”اے اللہ! ہمارے لئے ہمارے پھل میں برکت دے، ہمارے لئے ہمارے شہر میں برکت دے، ہمارے لئے ہمارے صاع میں برکت دے، اور ہمارے لئے ہمارے مد میں برکت دے۔“[صحيح مسلم:1373] صاع اور مد ناپ تول کے پیمانے ہیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی شخص کو چھینک آئے تو وہ «الحَمْدُ لِلَّهِ» کہے اور اس کے لئے اس کا بھائی «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» اللہ تجھ پر رحم فرمائے کہے، جب وہ یہ کہے تو چھینک مارنے والا کہے «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے“[صحيح بخاري:6224] ”اگر کوئی غیر مسلم چھینک مارے اور «اَلْحَمْدُ لِلَّهِ» کہے تو اسے «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» کہا جائے گا۔“[اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:5038، سنن ترمذي:2739، مسند احمد:400/4]
بارك اللٰه لك، وبارك عليك، وجمع بينكما في خير بَارَكَ اللَٰهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ
”اللہ تمہیں برکت دے، تم پر برکت کرے اور تم دونوں کو بھلائی میں جمع کرے۔“[اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:2130، سنن ترمذي:1091، سنن ابن ماجه:1905، المستدرك للحاكم:183/2]
اللٰهم إني اسالك خيرها وخير ما جبلتها عليه، واعوذ بك من شرها ومن شر ما جبلتها عليه اَللَٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص شادی کرے یا خادمہ خریدے تو وہ یہ کہے۔ ”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس پر اسے پیدا کیا گیا اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس کے شر اور جس پر اسے پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ جب کوئی اونٹ خریدے تو اس کی کوہان پکڑ کر یہی کہے۔“[حسن، سنن ابي داؤد:2160، سنن ابن ماجه:1918، 2252، المستدرك للحاكم:185/2]
الحمد للٰه الذي عافاني مما ابتلاك به، وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا اَلْحَمْدُ لِلَٰهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا
”تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا اور اس نے مجھے بہت ساری مخلوق پر فضیلت دی۔“[اسناده ضعيف، سنن ترمذي: 3431]