مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر
مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
19. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ولا تصلّ علٰی احدٍ ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ التوبہ)۔
حدیث نمبر: 2141M
Save to word مکررات اعراب
اس باب میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کتاب الفضائل میں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے باب میں گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث: 1636)
20. سورۃ ”توبہ“، ”انفال“ اور ”حشر“ کے متعلق (تفسیر سورۃ التوبہ)۔
حدیث نمبر: 2142
Save to word مکررات اعراب
سیدنا سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ سورۃ التوبہ؟ انہوں نے کہا کہ سورۃ التوبہ؟ اور کہا کہ بلکہ وہ سورت تو ذلیل کرنے والی ہے اور فضیحت کرنے والی ہے (کافروں اور منافقوں کی)۔ اس سورت میں برابر اترتا رہا کہ اور ان میں سے اور ان میں سے یہاں تک کہ منافق لوگ سمجھے کہ کوئی باقی نہ رہے گا جس کا ذکر اس سورت میں نہ کیا جائے گا۔ میں نے کہا کہ سورۃ الانفال؟ انہوں نے کہا کہ وہ سورت تو بدر کی لڑائی کے بارے میں ہے (اس میں مال غنیمت کے احکام مذکور ہیں)۔ میں نے کہا کہ سورۃ الحشر؟ انہوں نے کہا کہ وہ بنی نضیر کے بارے میں اتری۔
21. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((انّ الحسنات یذھبن ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ ھود)۔
حدیث نمبر: 2143
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے مدینہ کے کنارے میں نے ایک عورت سے مزہ اٹھایا اور میں نے سب باتیں کیں سوائے جماع کے۔ اب میں حاضر ہوں جو چاہے میرے بارے میں حکم دیجئیے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ نے تیرے گناہ پر پردہ ڈال رکھا تھا، تو بھی اگر پردہ ڈالے رکھتا تو بہتر ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ جواب نہ دیا۔ تب وہ شخص کھڑا ہوا اور چل پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیچھے ایک شخص کو بھیجا اور بلا کر یہ آیت پڑھی: ((انّ الحسنات یذھبن ....)) ایک شخص بولا کہ یا رسول اللہ! یہ حکم خاص اسی کے لئے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں بلکہ سب کے لئے ہے۔
22. اللہ کے فرمان ((ویسلونک عن الرّوح ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الاسراء، سورۃ بنی اسرائیل)۔
حدیث نمبر: 2144
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک کھیت میں جا رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک لکڑی پر ٹیکا دئیے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہود کے ایک گروہ کے پاس سے گزرے۔ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ ان سے روح کے بارے میں پوچھو۔ دوسرے نے کہا کہ تمہیں کیا شبہہ ہے جو پوچھتے ہو؟ ایسا نہ ہو کہ وہ کوئی ایسی بات کہیں جو تمہیں بری معلوم ہو۔ پھر انہوں نے کہا کہ پوچھو۔ آخر ان میں سے کچھ لوگ اٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے اور روح کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو رہے اور کچھ جواب نہ دیا۔ میں سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی آ رہی ہے۔ کہتے ہیں کہ میں اسی جگہ کھڑا رہا۔ جب وحی اتر چکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی کہ تجھ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں تو کہہ دو کہ روح میرے رب کا ایک حکم ہے اور تم علم نہیں دئیے گئے مگر تھوڑا۔
23. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((اولٰئک الّذین یدعون ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الاسراء، سورۃ بنی اسرائیل)۔
حدیث نمبر: 2145
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے اس آیت جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں، وہ تو اپنے مالک کے پاس وسیلہ ڈھونڈھتے ہیں کے متعلق روایت ہے کہ بعض آدمی چند جنوں کی پوجا کرتے تھے، وہ جن مسلمان ہو گئے (اور ان کے پوجنے والوں کو خبر نہ ہوئی)۔ اور وہ لوگ ان کو ہی پوجتے رہے، تب یہ آیت اتری کہ وہ جن کی یہ لوگ پوجا کرتے ہیں، وہ تو اپنے مالک کے پاس وسیلہ ڈھونڈھتے ہیں۔
24. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((ولا تجھر بصلاتک....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الاسراء، سورۃ بنی اسرائیل)۔
حدیث نمبر: 2146
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت تم اپنی نماز کو نہ زیادہ اونچی آواز میں پڑھو اور نہ بالکل ہی آہستہ، بلکہ متوسط طریقہ اختیار کرو کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ مکہ مکرمہ میں اس وقت نازل ہوئی جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوف کی وجہ سے ایک گھر میں پوشیدہ تھے۔ واقعہ یہ ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو نماز پڑھاتے تو قرآن بآواز بلند پڑھتے۔ پس جب کہ مشرک قرآن کریم کی آواز سنتے تو قرآن کریم، اس کو نازل کرنے والے (یعنی اللہ تعالیٰ) اور جس پر نازل ہوا (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کو گالیاں دیتے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ آپ اتنے زور سے نماز (میں قرآن) نہ پڑھیں کہ جسے مشرک سن سکیں اور اتنے آہستہ بھی نہ (قرآن) پڑھیں کہ آپ کے اصحاب بھی نہ سن سکیں بلکہ درمیانی آواز میں (قرآن) پڑھئے آہستہ اور اونچی آواز کے درمیان درمیان۔
حدیث نمبر: 2147
Save to word مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ((ولا تجھر بصلاتک....)) کے متعلق کہتی ہیں کہ یہ دعا کے بارے نازل ہوئی (یعنی دعا نہ بہت زور سے مانگو اور نہ بہت آہستہ آواز میں)۔
25. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((فلا نقیم لہم یوم القیامۃ وزنا)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الکھف)۔
حدیث نمبر: 2148
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بڑا موٹا آدمی آئے گا جو اللہ کے نزدیک مچھر کے ایک پر کے برابر بھی نہ ہو گا۔ یہ آیت پڑھو کہ ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن نہ رکھیں گے (یعنی دنیا کا موٹاپا اور مال اور دولت قیامت میں کام نہیں آئے گا وہاں تو عمل درکار ہے، اس حدیث سے موٹاپے کی مذمت ثابت ہوئی)
26. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((وانذرھم یوم الحسرۃ)) کے متعلق (تفسیر سورۃ مریم)۔
حدیث نمبر: 2149
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن موت ایک سفید مینڈھے کی شکل میں لائی جائے گی اور اس کو دوزخ اور جنت کے درمیان میں ٹھہرا دیا جائے گا۔ پھر کہا جائے گا کہ اے جنت والو! کیا تم اس کو پہچانتے ہو؟ وہ اپنا سر اٹھا کر کہیں گے اور اس کو دیکھیں گے اور کہیں گے کہ ہاں! ہم پہچانتے ہیں، یہ موت ہے۔ پھر کہا جائے گا کہ اے دوزخ والو! کیا تم اس کو پہچانتے ہو؟ وہ بھی سر اٹھا کر اس کو دیکھیں گے اور کہیں گے کہ ہاں! ہم اس کو پہچانتے ہیں، یہ موت ہے۔ پھر حکم ہو گا تو وہ مینڈھا ذبح کیا جائے گا، پھر کہا جائے گا کہ اے جنت والو! تمہیں ہمیشہ رہنا ہے اور کبھی موت نہیں ہے اور اے دوزخ والو! تمہیں بھی ہمیشہ زندہ رہنا ہے اور تمہارے لئے بھی کبھی موت نہیں ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی اور ان کو حسرت کے دن سے ڈراؤ جب فیصلہ ہو جائے گا اور وہ غفلت میں ہیں اور یقین نہیں کرتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے دنیا کی طرف اشارہ کیا (یعنی دنیا میں ایسے مشغول ہیں کہ قیامت کا ڈر نہیں ہے)۔
27. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((افرایت الّذی کفر ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ مریم)۔
حدیث نمبر: 2150
Save to word مکررات اعراب
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عاص بن وائل پر میرا قرض تھا، میں اس سے لینے کو گیا تو وہ بولا کہ میں کبھی نہ دوں گا جب تک تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم (کے دین) سے پھر نہ جائے گا۔ میں نے کہا کہ میں تو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اس وقت بھی نہ پھروں گا کہ تو مر کر جی اٹھے۔ وہ بولا کہ میں مرنے کے بعد پھر اٹھوں گا تو تیرا قرض ادا کروں گا۔ تب یہ آیت اتری تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہنے لگا کہ مجھے مال اور اولاد ملے گی۔ کیا وہ غیب کی بات کو جانتا ہے یا اس نے اللہ تعالیٰ سے کوئی اقرار کیا ہے؟ ........ آخر تک۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.