مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
اللہ تعالیٰ کے فرمان ((انّ الحسنات یذھبن ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ ھود)۔
حدیث نمبر: 2143
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے مدینہ کے کنارے میں نے ایک عورت سے مزہ اٹھایا اور میں نے سب باتیں کیں سوائے جماع کے۔ اب میں حاضر ہوں جو چاہے میرے بارے میں حکم دیجئیے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ نے تیرے گناہ پر پردہ ڈال رکھا تھا، تو بھی اگر پردہ ڈالے رکھتا تو بہتر ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ جواب نہ دیا۔ تب وہ شخص کھڑا ہوا اور چل پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیچھے ایک شخص کو بھیجا اور بلا کر یہ آیت پڑھی: ((انّ الحسنات یذھبن ....)) ایک شخص بولا کہ یا رسول اللہ! یہ حکم خاص اسی کے لئے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں بلکہ سب کے لئے ہے۔