مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن۔ تفسیر سورۃ الزمر
तफ़्सीर क़ुरआन “ तफ़्सीर सूरह अज़-ज़ुमर ”
1. اللہ تعالیٰ کا قول“ (اے پیغمبر! میری طرف سے) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے ....“ الآیۃ“ (سورۃ الزمر: 53)۔
حدیث نمبر: 1769
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ چند مشرکوں نے بہت قتل کیے تھے اور زنا بھی کثرت سے کیا تھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا جو کچھ آپ کہتے ہیں کہ اور جس کی طرف بلاتے ہیں وہ بہت اچھا ہے، اگر آپ ہمیں یہ بتلا دیں کہ جو ہم نے گناہ کیے ہیں وہ (اسلام لانے سے) معاف ہو جائیں گے؟ تو اس وقت یہ آیت اور جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور کسی ایسے شخص کو جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے منع کر دیا ہو وہ بجز حق کے قتل نہیں کرتے اور نہ وہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں۔ (الفرقان: 68) اور یہ آیت بھی نازل ہوئی (اے پیغمبر! میری طرف سے) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ۔ (الزمر: 53)
2. اللہ تعالیٰ کے قول ”انھوں نے اللہ تعالیٰ کی قدر جیسی کرنا چاہیے تھی، نہیں کی“ (سورۃ الزمر: 67) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1770
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ علماء یہود میں سے ایک عالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ اے محمد! ہم توریت میں یہ لکھا دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) تمام آسمانوں کو ایک انگلی پر اور تمام زمینوں کو ایک انگلی پر، تمام درختوں کو ایک انگلی پر اور تمام پانی اور گیلی مٹی کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر اٹھا لے گا پھر کہے گا کہ میں ہوں بادشاہ۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے یہاں تک کہ دانت ظاہر ہو گئے۔ یعنی اس عالم کے کلام کی تصدیق کی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت اور انھوں نے اللہ تعالیٰ کی قدر جیسی کرنا چاہیے تھی، نہیں کی ....۔ (الزمر: 67) (آخر تک) تلاوت فرمائی (الحاصل یعنی اللہ کی قدر بےحد ہے اس کا کچھ اندازہ نہیں)
3. اللہ تعالیٰ کے قول ”اور قیامت کے دن تمام زمین اس (اللہ) کی مٹھی میں ہو گی“ (سورۃ الزمر: 67) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1771
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ زمین کو مٹھی میں لے لے گا اور آسمانوں کو اپنے داہنے ہاتھ میں لپیٹ لے گا، پھر کہے گا کہ میں ہوں (اصلی) بادشاہ! دنیا کے بادشاہ کہاں گئے (جو مجھے اپنی شان دکھاتے تھے)۔
4. اللہ تعالیٰ کے قول ”اور (جب پہلا) صور پھونک دیا جائے گا تو زمین و آسمان کے سب لوگ بیہوش ہو کر گر پڑیں گے“ (سورۃ الزمر: 68) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1772
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں صوروں کا درمیانی عرصہ چالیس کا ہے۔ لوگوں نے سیدنا ابوہریرہ سے کہا کہ چالیس روز کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا۔ (سائل نے) کہا کہ چالیس برس کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا۔ (سائل نے) کہا چالیس مہینوں کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا (اور کہا کہ قبر میں): سوائے ریڑھ کی ہڈی کے انسان کا تمام بدن گل جاتا ہے اور اسی (ریڑھ کی ہڈی) اور انسان کا تمام بدن (دوبارہ) جوڑا جائے گا۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.