الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
क़ुरआन की फ़ज़ीलत, दुआएं, अल्लाह की याद और दम करना
2021. شیطانوں سے محفوظ رہنے کا ذکر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر شیطانوں کا حملہ لیکن . . .
“ शैतान से सुरक्षित रहने के शब्द ، आप ﷺ पर शैतानों का हमला लेकिन ... ”
حدیث نمبر: 2977
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" جاءت الشياطين إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من الاودية، وتحدرت عليه من الجبال، وفيهم شيطان معه شعلة من نار يريد ان يحرق بها رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فرعب، قال جعفر: احسبه قال: جعل يتاخر. قال: وجاء جبريل عليه السلام فقال: يا محمد قل. قال: ما اقول؟ قال: قل:" اعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر، من شر ما خلق وذرا وبرا، ومن شر ما ينزل من السماء، ومن شر ما يعرج فيها، ومن شر ما ذرا في الارض، ومن شر ما يخرج منها، ومن شر فتن الليل والنهار، ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن!" فطفئت نار الشياطين، وهزمهم الله عز وجل".-" جاءت الشياطين إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من الأودية، وتحدرت عليه من الجبال، وفيهم شيطان معه شعلة من نار يريد أن يحرق بها رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فرعب، قال جعفر: أحسبه قال: جعل يتأخر. قال: وجاء جبريل عليه السلام فقال: يا محمد قل. قال: ما أقول؟ قال: قل:" أعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر، من شر ما خلق وذرأ وبرأ، ومن شر ما ينزل من السماء، ومن شر ما يعرج فيها، ومن شر ما ذرأ في الأرض، ومن شر ما يخرج منها، ومن شر فتن الليل والنهار، ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن!" فطفئت نار الشياطين، وهزمهم الله عز وجل".
ابوالتیاح سے روایت ہے، ایک آدمی نے سیدنا عبدالرحمٰن بن حنبش رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: جب شیاطین، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا تھا؟ انہوں نے کہا: شیاطین پہاڑوں سے نیچے اتر کر وادیوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، ان میں ایک شیطان کے ہاتھ میں آگ کا شعلہ تھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے ذریعے تکلیف دینا چاہتا تھا۔ لیکن وہ مرعوب ہو گیا اور (‏‏‏‏خودبخود) پیچھے ہٹنے لگ گیا۔ جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پاس آئے اور کہا: اے محمد! کہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: میں کیا کہوں؟ انہوں نے کہا: کہو: میں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ (‏‏‏‏جن میں کوئی نقص نہیں اور) جن سے نیک تجاوز کر سکتا ہے نہ بد، کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس چیز کی شر سے جسے اس نے پیدا کیا اور اس چیز کی شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور اس چیز کی شر سے جو آسمان میں چڑھتی ہے اور اس چیز کی شر سے جسے اس زمین میں پیدا کیا اور اس چیز کے شر سے جو زمین سے نکلتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کو آنے والے کی شر سے الا یہ کہ وہ خیر کے ساتھ آئے، اے رحمن! (‏‏‏‏یہ دعا پڑھنے سے) شیطانوں کی آگ بجھ گئی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں شکست دے دی۔
2022. پہلوں کے مقام کو پا لینے اور بعد والوں سے سبقت لے جانے کا سبب بننے والا ذکر
“ वे शब्द जिन के माध्यम से अपने से पहले वालों का ( स्थान ) मिल जाए और बाद वाले तुम्हारे ( दर्जे ) तक न पहुंच सकें ”
حدیث نمبر: 2978
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اتاني جبريل، فقال: يا محمد! قل، قلت: وما اقول؟ قال: قل: اعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما خلق وذرا وبرا ومن شر ما ينزل من السماء ومن شر ما يعرج فيها ومن شر ما ذرا في الارض وبرا ومن شر ما يخرج منها ومن شر فتن الليل والنهار ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير، يا رحمن!".-" أتاني جبريل، فقال: يا محمد! قل، قلت: وما أقول؟ قال: قل: أعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما خلق وذرأ وبرأ ومن شر ما ينزل من السماء ومن شر ما يعرج فيها ومن شر ما ذرأ في الأرض وبرأ ومن شر ما يخرج منها ومن شر فتن الليل والنهار ومن شر كل طارق إلا طارقا يطرق بخير، يا رحمن!".
ابوتیاح کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن حنبش تمیمی، جو کہ عمر رسیدہ تھے، سے پوچھا: کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ میں نے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات کو کیا کیا تھا جس رات شیاطین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آئے تھے؟ انہوں کے کہا: اس رات کو شیاطین مختلف وادیوں اور گھاٹیوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ٹوٹ پڑے، ان میں ایک ایسا شیطان بھی تھا جس کے ہاتھ میں آگ کا شعلہ تھا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو جلانا چاہتا تھا۔ اتنے میں جبریل علیہ السلام آ گئے اور کہا: اے محمد! کہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کیا کہوں؟ اس نے کہا: یہ دعا پڑھو: میں اللہ کے مکمل کلمات، جن سے کوئی نیک تجاوز کر سکتا ہے نہ بد، کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا اور اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور اس چیز کے شر سے جو آسمان میں چڑھ جاتی ہے اور رات کو آنے والے کے شر سے، الا یہ کہ وہ خیر کے ساتھ آئے، اے رحمن! (نتیجہ یہ نکلا کہ) ان کی آگ بجھ گئی اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے انہیں شکست دے دی۔
حدیث نمبر: 2979
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (الا احدثكم بامر إن اخذتم به ادركتم من سبقكم، ولم يدرككم احد بعدكم، وكنتم خير من انتم بين ظهرانيه- إلا من عمل مثله-؟! تسبحون وتحمدون وتكبرون خلف كل صلاة ثلاثة وثلاثين).- (ألا أحدثكم بأمر إن أخذتم به أدركتم من سبقكم، ولم يدرككم أحد بعدكم، وكنتم خير من أنتم بين ظهرانَيه- إلا من عمل مثله-؟! تسبِّحون وتحْمَدون وتكبِّرون خلف كل صلاة ثلاثة وثلاثين).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتلاؤں جس کے ذریعے تم اپنے سے پہلوں (‏‏‏‏کے مقام) کو پا لو گے، بعد والے تمہارے (‏‏‏‏مرتبے کو) نہ پہنچ سکیں گے اور تم اپنے دور کے تمام لوگوں میں بہترین قرار پاؤ گے، مگر وہی شخص جو اسی طرح کا عمل کرے گا۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏عمل یہ ہے) تم لوگ ہر نماز کے بعد «سبحان اللہ» ‏‏‏‏، «الحمد للہ» اور «‏‏‏‏اللہ اکبر» تینتیس تینتیس دفعہ کہا کرو۔ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوذر، سیدنا ابو دردا، سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث، جسے ابوصالح نے روایت کیا ہے، یہ ہے: فقراء لوگ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا کہ بلند درجے اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں تو مالدار لوگ لے گئے، وہ نماز تو ہماری طرح ہی پڑھتے ہیں اور روزہ بھی ہماری طرح کا رکھتے ہییں۔ لیکن ان کی لیے مالوں سے حاصل ہونے والی فضیلت زیادہ ہے، حج کرتے ہے، عمرہ کرتے ہیں، جہاد کرتے ہیں اور صدقہ کرتے ہیں۔ راوی کہتا ہے: (‏‏‏‏ اوپر والی حدیث ذکر کی) (‏‏‏‏تسبیحات کی تعداد کے بارے میں) ہم اختلاف میں پڑ گئے، کوئی کہتا کہ تینتیس دفعہ «سبحان اللہ» ‏‏‏‏، تینتیس دفعہ «الحمد للہ» اور چونتیس دفعہ «اللہ اکبر» کہنا ہے (‏‏‏‏اور کوئی کچھ اور کہتا)۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور (‏‏‏‏ سارا مسئلہ ذکر کیا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «سبحان اللہ» ‏‏‏‏، «الحمد للہ» اور «اللہ اکبر» میں سے ہر ایک تینتیس تینتیس بار کہنا ہے۔
2023. زندگی کے آخری ایام کا ذکر
“ वे शब्द जो जीवन के अंतिम दिनों में पढ़े जाएं ”
حدیث نمبر: 2980
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (كان في آخر امره يكثر من قول: سبحان الله وبحمده، استغفر الله واتوب إليه، [قالت عائشة:] فقلت: يا رسول الله! ما لي اراك تكثر من قول: سبحان الله وبحمده استغفر الله واتوب إليه؟! قال: إن ربي اخبرني اني سارى علامة في امتي، وامرني- إذا رايت تلك العلامة- ان اسبح بحمده واستغفره، فقد رايتها: (إذا جاء نصر الله والفتح. ورايت الناس يد خلون في دين الله افواجا. [فسبح بحمد ربك واستغفره إنه كان توابا])).- (كَانَ في آخِرِ أمْرِهِِ يُكْثِرُ مِنْ قَوْلِ: سبحانَ اللهِ وبحمده، أَستغفرُ اللهَ وأتوبُ إليهِ، [قالت عائشة:] فقلت: يا رسولَ الله! ما لي أَراكَ تكثرُ منْ قولِ: سبحانَ اللهِ وبحمدِه أسْتَغْفرُ اللهَ وأتوبُ إليه؟! قال: إنَّ ربِّي أخْبَرَني أنِّي سأرى علامة في أمَّتي، وأمرني- إذا رأيتُ تلك العلامة- أنْ أسبِّحَ بحمدِهِ وأَستغفرَه، فَقَدْ رأيتُها: (إذا جاءَ نصرُ اللهِ والفَتْحُ. ورأيتَ الناسَ يد خلونَ في دينِ اللهِ أفواجاً. [فسبِّحْ بحَمْدِ ربِّك واستغفرْهُ إنه كان تواباً])).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی کے آخر میں یہ دعا بکثرت پڑھتے تھے: اللہ پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ میں نے کہا: کیا وجہ ہے کہ آپ یہ دعا کثرت کے ساتھ پڑھتے ہیں: اللہ پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ، میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے رب نے مجھے خبر دی تھی کہ میں عنقریب اپنی امت میں ایک علامت دیکھوں گا اور یہ حکم بھی دیا کہ جب وہ علامت نظر آ جائے تو کثرت سے تعریفوں سمیت میری تسبیح بیان کرنا اور مجھ سے بخشش طلب کرنا۔ پس تحقیق میں وہ علامت دیکھ چکا ہوں (‏‏‏‏ اور وہ سورۃ نصر ہے) ‏‏‏‏ جب اللہ کی نصرت اور فتح آ پہنچے گی اور آپ دیکھ لیں گے کہ لوگ فوج در فوج دین میں داخل ہو رہے ہیں تو اپنے رب کی تعریفوں سمیت اس کی تسبیح بیان کرنا اور اس سے بخشش طلب کرنا، بیشک وہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔
2024. اللہ تعالیٰ ذکر کرنے والے کا تذکرہ کرتا ہے
“ अल्लाह को याद करने वाले को अल्लाह तआला भी याद करता है ”
حدیث نمبر: 2981
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" قال الله تبارك وتعالى: يا ابن آدم! إذا ذكرتني خاليا ذكرتك خاليا، وإذا ذكرتني في ملإ ذكرتك في ملإ خير من الذين تذكرني فيهم".-" قال الله تبارك وتعالى: يا ابن آدم! إذا ذكرتني خاليا ذكرتك خاليا، وإذا ذكرتني في ملإ ذكرتك في ملإ خير من الذين تذكرني فيهم".
سیدنا عبدللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! جب تو مجھے خلوت میں یاد کرے گا تو میں بھی تجھے خلوت میں یاد کروں گا اور جب تو کسی گروہ میں میرا تذکرہ کرے گا تو میں بھی تیرا تذکرہ ایسی جماعت میں کروں گا، جو اس گروہ سے بہت زیادہ ہو گی جس میں تو میرا تذکرہ کرے گا۔
2025. اللہ کے ذکر والے حلقے جنت کے باغیچے ہیں
“ अल्लाह को याद करने वाली सभाएं जन्नत का बाग़ है ”
حدیث نمبر: 2982
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إذا مررتم برياض الجنة فارتعوا. قال: وما رياض الجنة؟ قال: حلق الذكر".-" إذا مررتم برياض الجنة فارتعوا. قال: وما رياض الجنة؟ قال: حلق الذكر".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم لوگ جنت کے باغیچوں کے پاس سے گزرو تو استفادہ کر لیا کرو۔ کسی نے پوچھا: جنت کے باغیچوں سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجالس ذکر۔
2026. مجالس ذکر کی غنیمت جنت ہے
“ जिस सभा में अल्लाह को याद किया जाता है उसकी ग़नीमत ( लाभ ) जन्नत है ”
حدیث نمبر: 2983
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (غنيمة مجالس الذكر؛ الجنة).- (غنيمة مجالس الذكر؛ الجنّة).
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجالس ذکر کی غنیمت کیا ہے؟ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجالس ذکر کی غنیمت جنت ہے۔
2027. «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ» کی فضیلت
“ ला हौल वला क़ुव्व्ता इल्ला बिल्लाह « لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ » की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2984
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" امرني خليلي صلى الله عليه وسلم بسبع: امرني بحب المساكين والدنو منهم، وامرني ان انظر إلى من هو دوني ولا انظر إلى من هو فوقي، وامرني ان اصل الرحم وإن ادبرت، وامرني ان لا اسال احدا شيئا، وامرني ان اقول بالحق وإن كان مرا، وامرني ان لا اخاف في الله لومة لائم، وامرني ان اكثر من قول:" لا حول ولا قوة إلا بالله"، فإنهن من كنز تحت العرش، (وفي رواية: فإنها كنز من كنوز الجنة)".-" أمرني خليلي صلى الله عليه وسلم بسبع: أمرني بحب المساكين والدنو منهم، وأمرني أن أنظر إلى من هو دوني ولا أنظر إلى من هو فوقي، وأمرني أن أصل الرحم وإن أدبرت، وأمرني أن لا أسأل أحدا شيئا، وأمرني أن أقول بالحق وإن كان مرا، وأمرني أن لا أخاف في الله لومة لائم، وأمرني أن أكثر من قول:" لا حول ولا قوة إلا بالله"، فإنهن من كنز تحت العرش، (وفي رواية: فإنها كنز من كنوز الجنة)".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات امور کا حکم دیا: (‏‏‏‏۱) مساکین سے محبت کرنے اور ان سے قریب رہنے کا حکم دیا (۲) اپنے سے کم تر شخص کو دیکھنے اور اپنے سے برتر شخص کی طرف توجہ نہ کرنے کا حکم دیا (‏‏‏‏۳) مجھے صلہ رحمی کرنے کا حکم دیا اگرچہ وہ رخ پھیرنے لگے (‏‏‏‏۴) مجھے حکم دیا کہ میں کسی سے کوئی سوال نہ کروں (‏‏‏‏۵) مجھے حکم دیا کہ میں حق بات کہوں اگرچہ وہ کڑوی ہو (‏‏‏‏٦) مجھے حکم دیا کہ میں اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈروں اور (‏‏‏‏٧) مجھے حکم دیا میں کثرت سے «لاحول ولا قوة الا بالله» پڑھوں۔ کیونکہ یہ کلمات عرش کے نیچے والے خزانوں میں سے ہیں۔ اور ایک روایت ہے: یہ کلمات جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہیں۔
حدیث نمبر: 2985
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" الا ادلك على باب من ابواب الجنة؟ لا حول ولا قوة إلا بالله".-" ألا أدلك على باب من أبواب الجنة؟ لا حول ولا قوة إلا بالله".
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرا باپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھوڑ آیا۔ (‏‏‏‏ایک دن) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں نماز پڑھ چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنا پاؤں مارا اور فرمایا: کیا میں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کی طرف تیری رہنمائی کروں؟ (‏‏‏‏اور وہ ہے یہ ذکر) «لاحول ولا قوة الا بالله» (‏‏‏‏برائی سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے۔
حدیث نمبر: 2986
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اكثروا من قول لا حول ولا قوة إلا بالله، فإنها كنز من كنوز الجنة".-" أكثروا من قول لا حول ولا قوة إلا بالله، فإنها كنز من كنوز الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لاحول ولا قوة الا بالله» ‏‏‏‏ برائی سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں ہے، مگر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے، کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔

Previous    6    7    8    9    10    11    12    13    14    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.