سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
آداب اور اجازت طلب کرنا
अख़लाक़ और अनुमति मांगना
1770. مجلس سے جاتے وقت سلام کہنا
“ सभा में आते समय सलाम करना ”
حدیث نمبر: 2634
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إذا انتهى احدكم إلى المجلس فليسلم، فإذا اراد ان يقوم فيسلم، فليست الاولى باحق من الآخرة".-" إذا انتهى أحدكم إلى المجلس فليسلم، فإذا أراد أن يقوم فيسلم، فليست الأولى بأحق من الآخرة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص مجلس میں پہنچے تو سلام کرے اور جب اٹھ کر جانے لگے تب بھی سلام کرے، کیونکہ پہلا سلام دوسرے سے زیادہ فائق نہیں ہے (‏‏‏‏بلکہ دونوں کی اہمیت برابر ہے)۔
1771. سلام کے آداب
“ सलाम करने के नियम ”
حدیث نمبر: 2635
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ليسلم الراكب على الراجل وليسلم الراجل على القاعد وليسلم الاقل على الاكثر-" ليسلم الراكب على الراجل وليسلم الراجل على القاعد وليسلم الأقل على الأكثر
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: سوار، پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھنے والے کو اور قلیل تعداد والے کثیر تعداد والوں کو سلام کہا کریں۔ جس نے سلام کا جواب دیا تو اسے ثواب ملے گا اور جس نے جواب نہ دیا وہ اجر سے محروم رہے گا۔
حدیث نمبر: 2636
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يسلم الراكب على الماشي وإذا سلم من القوم احد اجزا عنهم".-" يسلم الراكب على الماشي وإذا سلم من القوم أحد أجزأ عنهم".
سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار، پیدل چلنے والے کو سلام کرے گا اور جماعت میں سے ایک آدمی کا سلام کرنا سب کو کفایت کر جائے گا۔
حدیث نمبر: 2637
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يسلم الراكب على الراجل والراجل على الجالس والاقل على الاكثر، فمن اجاب السلام كان له ومن لم يجب فلا شيء له".-" يسلم الراكب على الراجل والراجل على الجالس والأقل على الأكثر، فمن أجاب السلام كان له ومن لم يجب فلا شيء له".
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: سوار، پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور قلیل تعداد والے کثیر تعداد والوں کو سلام کریں۔ جس نے سلام کا جواب دیا اسے اجر ملے گا اور جس نے جواب نہ دیا اسے اجر نہیں ملے گا۔
حدیث نمبر: 2638
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يسلم الفارس على الماشي والماشي على القاعد والقليل على الكثير".-" يسلم الفارس على الماشي والماشي على القاعد والقليل على الكثير".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏ نے فرمایا: سوار پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھنے والے اور کم تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کریں۔
حدیث نمبر: 2639
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يسلم الراكب على الماشي والماشي على القاعد والقليل على الكثير".-" يسلم الراكب على الماشي والماشي على القاعد والقليل على الكثير".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار، پیدل چلنے والوں کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کریں۔
حدیث نمبر: 2640
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يسلم الراكب على الماشي والماشي على القاعد والماشيان ايهما يبدا بالسلام فهو افضل".-" يسلم الراكب على الماشي والماشي على القاعد والماشيان أيهما يبدأ بالسلام فهو أفضل".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ موقوفاً بیان کرتے ہیں: سوار پیدل چلنے والے پر، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے پر سلام کرے اور دو چلنے والوں میں سے جو سلام کرنے میں پہل کرے گا وہ افضل ہو گا۔
حدیث نمبر: 2641
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يسلم الصغير على الكبير والمار على القاعد والقليل على الكثير".-" يسلم الصغير على الكبير والمار على القاعد والقليل على الكثير".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھوٹا بڑے کو، چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور قلیل تعداد والے کثیر تعداد والوں کو سلام کریں۔
حدیث نمبر: 2642
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إذا لقي احدكم اخاه فليسلم عليه، فإن حالت بينهما شجرة او جدار او حجر ثم لقيه فليسلم عليه ايضا".-" إذا لقي أحدكم أخاه فليسلم عليه، فإن حالت بينهما شجرة أو جدار أو حجر ثم لقيه فليسلم عليه أيضا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو ملے تو اسے سلام کہے، اگر ان کے درمیان کوئی درخت یا دیوار یا پتھر حائل ہو جائے اور دوبارہ ملے تو پھر اسے سلام کہے۔
حدیث نمبر: 2643
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إذا لقي الرجل اخاه المسلم فليقل: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته".-" إذا لقي الرجل أخاه المسلم فليقل: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته".
ابو تمیمہ ہجیمی اپنی قوم کے ایک آدمی‌، جو صحابی تهے، سے روایت کرتے ہیں، وه کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کیا، لیکن کامیاب نہ ہو سکا، میں بیٹھ گیا، اچانک ایک جماعت پر میری نظر پڑی، اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے، لیکن میں تو آپ کو جانتا نہیں تھا اور آپ ان کے درمیان صلح کروا رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو کر چلے تو بعض لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل دیے، جب انہوں نے یا رسول اللہ کہ کر (آپ کو پکارا) تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہی اللہ کے رسول ہیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! علیک السلام (‏‏‏‏آپ پر سلامتی ہو)، اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو، اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علیک السلام کے الفاظ کے ذریعے مردوں کو سلام کہا جاتا ہے۔ پھر میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے بھائی کو ملے تو کہے: «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سلام کا جواب دیتے ہوئے کہا: اور تجھ پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو، اور تجھ پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو، اور تجھ پر سلام اور اللہ کی رحمت ہو۔

Previous    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.