سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
سلام کے آداب
حدیث نمبر: 2635
-" ليسلم الراكب على الراجل وليسلم الراجل على القاعد وليسلم الأقل على الأكثر
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سوار، پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھنے والے کو اور قلیل تعداد والے کثیر تعداد والوں کو سلام کہا کریں۔ جس نے سلام کا جواب دیا تو اسے ثواب ملے گا اور جس نے جواب نہ دیا وہ اجر سے محروم رہے گا۔“