كِتَاب الزَّكَاة کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان |
صحيح البخاري
كِتَاب الزَّكَاة کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان The Book of Zakat 2. بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى إِيتَاءِ الزَّكَاةِ: باب: زکوٰۃ دینے پر بیعت کرنا۔ (2) Chapter. To give Baiah (pledge) for paying Zakat.
اور اللہ پاک نے فرمایا «فإن تابوا وأقاموا الصلاة وآتوا الزكاة فإخوانكم في الدين» اگر وہ (کفار و مشرکین) توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دینے لگیں تو پھر وہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا ‘ کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہم سے اسماعیل بن خالد نے بیان کیا ‘ ان سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا کہ جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے ‘ زکوٰۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
Narrated Jarir bin `Abdullah: I gave the pledge of allegiance to the Prophet for offering prayer perfectly, giving Zakat, and giving good advice to every Muslim. USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 24, Number 484 حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.