كِتَاب الْوَصَايَا کتاب: وصیت کے احکام و مسائل 6. باب مَا جَاءَ فِي الْوَصِيَّةِ لِلْوَارِثِ باب: وارث کے لیے وصیت کرنا کیسا ہے؟
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کہ اللہ نے ہر صاحب حق کو اس کا حق دے دیا ہے ۱؎ لہٰذا اب وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الوصایا 5 (2120)، سنن ابن ماجہ/الوصایا 6 (2713)، (تحفة الأشراف:4882)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/267)، ویأتي ہذا الحدیث برقم: 3565 (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آیت میراث نازل فرما کر اس کا حصہ مقرر کر دیا ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|