أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله ابواب: قرات قرآن اس کے جز مقرر کرنے اور ترتیل سے پڑھنے کے مسائل 10. باب فِي عَدَدِ الآىِ باب: سورۃ تبارک الذی کی آیات کا شمار۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن کی ایک سورۃ جو تیس آیتوں والی ہے اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے اور وہ «تبارك الذي بيده الملك» ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/فضائل القرآن 9 (2891)، ن الکبری /التفسیر (11612)، الیوم واللیلة (710)، سنن ابن ماجہ/الأدب 52 (3786)، (تحفة الأشراف:13550)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/فضائل القرآن 23 (3452) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|