غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ 1182. جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعض فضائل کا بیان
تخریج الحدیث:
جناب عبداللہ بن ابی قتادہ رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں غسل کر رہا تھا ـ تو اُنہوں نے پوچھا، کیا جنابت کی وجہ سے غسل کر رہے ہو؟ میں نے جواب دیا کہ جی ہاں تو اُنہوں نے فرمایا، تو پھر ایک غسل اور کرو ـ بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے جمعہ والے دن غسل کیا تو وہ اگلے جمعہ تک پاک صاف رہتا ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔ اسے ہارون کے سوا کسی دوسرے راوی نے بیان نہیں کیا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|