جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نمازِ استسقاء اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 904. (671) بَابُ عَدَدِ التَّكْبِيرَاتِ فِي صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ كَالتَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ نماز استسقاء میں عیدین کی تکبیرات کی طرح تکبیرات کی تعداد کا بیان
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ امام ثوری کی ہشام بن اسحاق کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ جس طرح آپ عیدین کی نماز پڑھتے تھے۔ (اسی طرح استسقاء میں بھی تکبیرات پڑھی جائیں گی۔)
تخریج الحدیث:
جناب اسحاق بن عبداللہ سے روایت ہے کہ مدینہ منوّرہ کے گورنر جناب ولید بن عتبہ نے اُنہیں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور اُنہیں کہا کہ اے میرے بھتیجے، اُن سے پوچھ کر آؤ کہ جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ساتھ لیکر بارش کی دعا کی تھی اُس دن آپ نے (دعا اور نماز) استسقاء میں کیسے عمل کیا تھا؟ جناب اسحاق فرماتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی کہ اے ابوالعباس، جس روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کی دعا کی تھی اُس روز آپ نے دعا اور نماز استسقاء میں کیسے عمل کیا تھا؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اُس روز) نہایت عاجزی اور سادگی کے ساتھ نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز استسقاء میں اسی طرح کیا جیسے آپ نماز عیدالفطر اور عید الاضحٰی میں کرتے تھے۔
تخریج الحدیث:
|