جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ نمازِ استسقاء اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 896. (663) بَابُ تَرْكِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ لِصَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ نماز استسقاء کے لئے اذان اور اقامت ترک کرنے کا بیان،
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نفل نماز کے لئے اذان اور اقامت نہیں کہی جائے گی، اگرچہ نماز باجماعت ادا کی جائے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز بارش کی دعا کرنے کے لئے نکلے تو آپ نے ہمیں دو رکعات پڑھائیں اور جہری قراءت کی، لیکن اذان اور اقامت نہیں کہلوائی۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|