جماع أَبْوَابِ التَّطَوُّعِ غَيْرَ مَا تَقَدَّمَ ذِكْرُنَا لَهَا نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ 762. (529) بَابُ الْأَمْرِ بِصَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي الْبُيُوتِ گھروں میں نفل نماز پڑھنے کے حُکم کا بیان،
اور گھروں کو قبرستان بنانے کی ممانعت کہ ان میں نماز ہی نہ پڑھی جائے اور یہ حدیث قبرستان میں نماز پڑھنے کی ممانعت کی دلیل ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی نمازوں کا کچھ حصّہ اپنے گھروں میں پڑھا کرو اور انہیں قبرستان نہ بناؤ۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|