جُمَّاعُ أَبْوَابِ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ. پانی سے استنجا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 69. (69) بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الْخُرُوجِ مِنَ الْمُتَوَضَّأِ بیت الخلاء سے نکلنے پر دعا پڑھنی چاہیے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیںکہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو میں نے اُنہیں فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء سے باہر نکلتے تو کہتے «غُفْرَانَكَ» ”اے اللہ، تجھ سے بخشش ما نگتا ہوں۔“ (اما م صاحب فرماتے ہیں) ہمیں محمد بن اسلم نے عبید اللہ بن مو سیٰ سے اور اُنہوں نے اسرائیل سے اسی طرح روایت بیان کی۔
تخریج الحدیث: «اسناده حسن: صحيح ابي داود: 22، ارواء الغليل: 52، سنن ترمذي: كتاب الطهارة: باب ما قيل اذا خرج من الخلاء: 7، سنن ابي داوٗد: 30، سنن ابن ماجة: 300، وابن حبان الأحسان رقم: 1441، والحاكم: 185/1، ووافقه الذهبي»
|