كِتَابُ الْمُدَبَّرِ کتاب: مدبر کے بیان میں 4. بَابُ مَسِّ الرَّجُلِ وَلِيدَتَهُ إِذَا دَبَّرَهَا لونڈی کو جب مدبر کر دے اس سے صحبت کرنے کا بیان
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی لونڈیوں کو مدبر کیا اور اس سے صحبت بھی کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21581، 21550، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16697، 16698، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 6085، والشافعي فى «الاُم» برقم: 25/8، فواد عبدالباقي نمبر: 40 - كِتَابُ الْمُدَبَّرِ-ح: 4»
حضرت سعید بن مسیّب کہتے تھے: جب کوئی شخص اپنی لونڈی کو مدبر کرے تو اس سے وطی کر سکتا ہے، مگر بیع یا ہبہ نہیں کر سکتا، اور اس کی اولاد بھی مثل اپنی ماں کے ہو گی۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21589، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 21704، فواد عبدالباقي نمبر: 40 - كِتَابُ الْمُدَبَّرِ-ح: 5»
|