أَحَادِيثُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 754
علاء بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا۔ میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے ان سے سوال کیا۔ کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تہبند کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بندہ مومن کا تہبند اس کی نصف پنڈلی تک ہوتا ہے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا، جو اس نصف پنڈلی اور ٹخنوں کے درمیان ہو۔ لیکن جو ٹخنوں سے نیچے ہو وہ جہنم میں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا، جو تکبر کے طور پر اپنے تہبند کو لٹکائے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3390، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5446، 5447، 5450، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9630، 9631، 9632، 9633، 9634، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4093، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3570، 3573، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3368، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 11166 برقم: 11185، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 980، 1310»
|