أَحَادِيثُ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا خباب بن الارت رضی اللہ عنہ سے منقول روایات (زاد سفر کی مقدار اور دنیا کی کمی کی روایت)
یحییٰ بن جمرد بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی عیادت کرنے کے لیے حاضر ہوئے، انہوں نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ کو مبارک ہو، آپ کی حوض پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو گی، تو وہ بولے: اس کی اور اس کی موجودگی میں کیسے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی عمارت کی طرف، گھر کی چھت اور اس کے دونوں کناروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ اس کی موجودگی میں کیسے ہو سکتی ہے؟ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ فرمایا تھا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کے لیے دنیا میں سے اتنی ہی چیز کافی ہے جتنا کسی سوار کا زاد سفر ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 7214، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ”مصنفه“، برقم: 35450»
|