أَحَادِيثُ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا خباب بن الارت رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 156
156- ابومعمر بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں تلاوت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ ہم نے دریافت کیا: آپ کو اس بات کا کیسے پتہ چلتا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کے ہلنے کی وجہ سے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: رقم: 746، 760، 761، 777، وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 1826، 1830، وابن خزيمة فى ”صحيحه“، برقم: 505، 506»
|