أَحَادِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 134
134- ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ جارہا تھا، انہوں نے سجدے سے متعلق آیت تلاوت کی اور سجدہ کیا، پھر انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! روئے زمین پر کون سی مسجد پہلے بنائی گئی تھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد حرام۔“ میں نے عرض کیا: پھر کون سی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد اقصیٰ۔“ میں نے دریافت کیا: ان دونوں کے درمیان کتنا فرق ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس سال کا۔“ میں عرض کی: پھر کون سی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہیں جہاں نماز کا وقت آجائے تم نماز ادا کرلو، کیونکہ تمام روئے زمین نماز ادا کرنے کی جگہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ”صحيحه“ برقم: 3366، 3425، ومسلم فى ”صحيحه“ 520، وابن خزيمة فى ”صحيحه“ برقم: 787، 1290، وابن حبان فى ”صحيحه“: برقم: 1598،6228، وأحمد فى "مسنده"، برقم: 21728»
|