كتاب العتق كتاب العتق مکاتب کا دیت و میراث میں حق کا بیان
ابن عباس رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب مکاتب دیت یا میراث کا مستحق بنتا ہے تو وہ اپنی آزادی کے حساب سے وارث بنے گا۔ “ اور ترمذی کی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب کو اس حصہ کے مطابق دیت دی جائے گی جو اس نے دیت حر ادا کی ہے اور جو بچ جائے وہ دیت عبد ہے۔ “ اور امام ترمذی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد و الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (4582) و الترمذي (1259 وقال: حسن) [و النسائي (46/8ح 4815 ب] ٭ قوله ’’و ضعفه‘‘ أي: ضعفه البغوي في مصابيح السنة (490/2 ح 2547) و ھذا التضعيف مردود.» |