كتاب العتق كتاب العتق غلام خریدنے اور غلام کے مال کا بیان
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی غلام خریدا اس (غلام) کے مال کی شرط قائم نہ کی تو اس (خریدنے والے) کے لیے (اس کے مال سے) کچھ بھی نہیں ملے گا۔ “ صحیح، رواہ الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«صحيح، رواه الدارمي (253/2 ح 2564) ٭ الزھري مدلس و عنعن و للحديث شواھد عند عبد الله بن أحمد (309/3) و أبي داود (3962، 3947) و البخاري و مسلم وغيرهم. و بھا صح الحديث.» |