كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيْدَيْنِ عیدین کی نماز کا بیان ذی الحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذی الحجہ کے دس دنوں سے زیادہ فضیلت والا کوئی دن نہیں کہ جس میں عمل اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو۔“ صحابہ نے کہا: جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں۔ مگر (وہ جہاد جس میں مجاہد کا) گھوڑا ذبح ہو جائے اور خون بہا دیا جائے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 969، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2865، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 324، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2438، والترمذي فى «جامعه» برقم: 757، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1814، 1815، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1727، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8480، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1993، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11116، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6696، 8354، والطبراني فى «الصغير» برقم: 889، 1147»
حكم: صحيح
|